Connect with us

پاکستان

سخت ویزا پالیسیز، طلبہ نے امریکا و برطانیہ کی بجائے ایشیاء و یورپ کا رخ کر لیا

Stricter Visa Policies

عالمی جامعات کی جانب سے کیے گئے سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ سخت ویزا پالیسیز اور امیگریشن قوانین کے باعث بین الاقوامی طلبہ امریکا اور برطانیہ کے بجائے ایشیاء اور یورپ کی جامعات کو ترجیح دینے لگے ہیں۔

اسٹڈی پورٹلز، نیفزا اور آکسفورڈ ٹیسٹ آف انگلش کے 63 ممالک کی 437 جامعات پر مشتمل سروے کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اگست سے اکتوبر کے دوران برطانیہ میں بین الاقوامی انڈرگریجویٹ طلبہ کی تعداد میں 19 فیصد جبکہ امریکا میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی غیر ملکی طلبہ کی دلچسپی کم ہوئی ہے جبکہ ایشیاء اور برِاعظم یورپ کی جامعات میں بین الاقوامی داخلوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

سروے کے مطابق امریکا کی ایک تہائی سے زائد جامعات نے آئندہ برسوں میں بھی غیر ملکی طلبہ کی تعداد مزید کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویزا پابندیاں، درخواستوں کی کارروائی میں تاخیر، سخت جانچ پڑتال اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے قوانین میں تبدیلیاں غیر ملکی طلبہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں جس کے باعث متعدد طلبہ اپنے تعلیمی منصوبے مؤخر یا منسوخ کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی طلبہ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی جانچ میں اضافہ، ہزاروں ویزوں کی منسوخی اور قیام کی مدت سے متعلق سخت قوانین کے بعد امریکی جامعات میں دلچسپی کم ہوئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی امیگریشن کم کرنے کے لیے طلبہ کے ویزوں پر پابندیاں سخت کر دیں، بیشتر غیر ملکی طلبہ کے اہلِ خانہ کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملازمت تلاش کرنے یا کام کرنے کے لیے قیام کی مدت کم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔

نیفزا کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر فنتا آؤ کے مطابق سروے کے نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کسی ملک کی حکومتی پالیسیاں طلبہ کے بیرونِ ملک تعلیم، تحقیق اور ملازمت کے انتخاب پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق یہ سروے 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کیا گیا تھا جن میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے تاہم ویزا پالیسیز سے متعلق انتظامی اختیارات بدستور صدر کے پاس ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

army-vahical-accident-killed army-vahical-accident-killed
پاکستان54 منٹس ago

کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے میجر اور حوالدار شہید

کوہلو (صداۓ سچ نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی...

india match india match
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) الامارات میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی ٹیم نے 338 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے...

trump trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں، امریکی اخبار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بظاہر ایران کے معاملے پر...

crude oil crude oil
پاکستان2 گھنٹے ago

راولپنڈی: آئل فیلڈکی زیر زمین سپلائی لائن سےکروڑوں روپےکاکروڈ آئل چوری کرنیوالے ملزمان پکڑےگئے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) واردات کے لیے مین لائن کے قریب ایک مکان کرائے پر حاصل کیا گیا تھا، جہاں...

mir raza case mir raza case
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق میر رضا جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں کامران قریشی پر...

Gold Price Gold Price
پاکستان3 گھنٹے ago

سونا فی تولہ 700 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی

کراچی (صداے سچ نیوز) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ...

us air base us air base
برطانیہ اور یورپ3 گھنٹے ago

برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی سرگرمی، سکیورٹی اہلکار حرکت میں آگئے

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانیہ میں امریکی فضائیہ کے ایک اہم فوجی اڈے کے اوپر غیر مجاز ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی...

petroleum-levy petroleum-levy
پاکستان5 گھنٹے ago

پاکستان میں پیٹرول پر تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار سے  ظاہر ہوتا ہے کہ مہنگائی،...

bus or truck accident bus or truck accident
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بھارتی ریاست آسام میں بس و ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک، 20 زخمی

ریاست آسام  (صداۓ سچ نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی منی بس میں زیادہ تر کالج...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان5 گھنٹے ago

سہیل آفریدی سمیت 9 ارکان اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج

پشاور (صداۓ سچ نیوز) محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کی جانب سے ایڈووکیٹ معظم بٹ کے ذریعے وفاقی آئینی...

Trending