پاکستان
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے، وزیر داخلہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر معمولی جرأت کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر وہ سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔
وفاقی وزیرمحسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

