تازہ ترین
ایران اپنے دفاع اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسماعیل بقائی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرزمین امریکا کے استعمال میں دی، جس کے ذریعے انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جارحیت میں حصہ لیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بعض ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے اپنی فضائی حدود اور سرزمین امریکا کے استعمال میں دی، جس کے ذریعے انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی جارحیت میں حصہ لیا۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جن ممالک نے امریکا کی مدد کی، انہیں ایران سے ہرجانے کا مطالبہ کرنے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں، بلکہ ان ممالک کو ایران کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سفارت کاری کو فوجی جارحیت کے جال میں بدلنے کی کوشش کی، ایران کو دو مرتبہ دھوکا دیا گیا، اس لیے اب مذاکرات کی بات قابلِ بھروسہ محسوس نہیں ہوتی۔
ایرانی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے حقوق اور خودمختاری سے دستبردار نہیں ہوگا، نہ جنگ سے خوفزدہ ہوگا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک پر انحصار کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا اور ایران پر کسی بھی حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

