پاکستان
کراچی، مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 4 بچوں کا باپ جاں بحق
کراچی (صداۓ سچ نیوز) پولیس حکام کے مطابق مقتول کی حیدرآباد میں اسکول یونیفارم کی 2 دکانیں ہیں جن کی خرید و فروخت کے سلسلے میں وہ ہر ہفتے کراچی آتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت فرقان کے نام سے ہوئی، اس کی عمر 28 برس تھی۔
مقتول کے دوست کے مطابق فرقان کار سے اتر کر ایک کیبن سے خریداری کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزمان نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا موبائل فون اور والٹ بھی غائب ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقتول کے بہنوئی محمد سعد کے مطابق فرقان حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 کا رہائشی تھا اور یونیفارم کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا تھا۔
محمد سعد نے مزید بتایا ہے کہ حیدرآباد میں اس کی یونیفارم کی 2 دکانیں تھیں اور وہ کاروباری سلسلے میں ہر ہفتے کراچی آتا تھا، مقتول شادی شدہ اور 4 بچوں کا باپ تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

