Connect with us

تازہ ترین

نیتن یاہو کی خفیہ چال؛ فوج کو بتائے بغیر خفیہ ایجنسی موساد کو ایران پر حملے کا حکم

Netanyahu

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کے اندر خفیہ کارروائی کی تیاری کے لیے موساد کے سربراہ کو ہدایت دی تھی تاہم اس منصوبے سے کابینہ اور فوج کے سربراہ کو لاعلم رکھا گیا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چار باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ رومن گوفمین کو ایران میں خفیہ آپریشن کی تیاری کرنے کا کہا تھا۔

یہ پیش رفت اسرائیل کے 27 اکتوبر کے انتخابات سے قبل سامنے آئی تھی جب فوجی قیادت ایران پر دوبارہ حملوں کی مخالفت کررہی تھی۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے منصوبے پر تحفظات ظاہر کیے تھے جس کے بعد نیتن یاہو نے موساد کے ذریعے الگ خفیہ کارروائی کی تیاری کا راستہ اختیار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کو ایران پر حملے کے منصوبے کا علم اس پر عمل درآمد سے پہلے ہوگیا تھا تاہم مجوزہ کارروائی کی نوعیت اور تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ادھر ایک اسرائیلی سیکیورٹی عہدیدار نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ فوج کو لاعلم رکھ کر کوئی منصوبہ تیار کیا جارہا تھا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی اس معاملے پر تبصرہ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ موساد کے سربراہ رومن گوفمین نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے امریکی حکام کو ایران کے خلاف مشترکہ حملوں پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان2 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

islamabad-security islamabad-security
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستوں پر چیکنگ سخت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے...

Kalar kahar region Kalar kahar region
پاکستان3 گھنٹے ago

سردار ذوالفقار علی خان کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک فور دل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کلر کہار( صدائے سچ) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان، راجہ...

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری...

Missiles Missiles
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا کا میزائل حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا نے میزائل حملہ کیا ہے، میزائل حملے میں تاحال نقصان...

musadik-malik musadik-malik
پاکستان4 گھنٹے ago

وفاقی وزیر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گیا

نئی دلی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد شنگھائی تعاون...

smog-in-lahore smog-in-lahore
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسموگ کے موسم میں پھیپھڑوں اور قوتِ مدافعت کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید غذائیں کون سی ہیں؟

فضائی آلودگی انسانی صحت، بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایسے میں صرف صاف ماحول ہی نہیں...

islamabad (2) islamabad (2)
پاکستان4 گھنٹے ago

قرآنی معاہدات کا نظام قانون، انصاف اور معاشرتی ذمہ داریوں کی بنیاد ہے، مقررین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں بیان کردہ عہد و پیمان کا نظام...

Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case. Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case.
پاکستان4 گھنٹے ago

ربیعہ احسن قتل کیس، نامزد ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ...

firingpunjabpolice firingpunjabpolice
پاکستان5 گھنٹے ago

کراچی میں ملزم کی گرفتاری کیلیے پنجاب سے آئی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی، ایک جاں بحق

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں قائم خادم سولنگی گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کیلیے...

Trending