Connect with us

تازہ ترین

چین کو خدشہ ہے امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار

df5b

بیجنگ (صدائے سچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے چیف چائناکارسپونڈنٹ کرس بکلی نے چینی فوجی اور سویلین محققین کے 100 سے زائد حالیہ جائزوں کا مطالعہ کیا اور اس حوالے سے ماہرین اور سابق امریکی حکام سے گفتگو کی۔

اخبار کے مطابق چین کو بنیادی تشویش یہ ہے کہ جاسوسی و نگرانی ڈیٹا کے تجزیے اور عین نشانے پر حملے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال امریکی افواج کو اس قابل بنا سکتا ہے کہ وہ محض انسانی آپریٹرز کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے چینی میزائل لانچرز کا پتا لگا سکیں، ان کا تعاقب کر سکیں اور انہیں نشانہ بنا سکیں جس سے چین کی یقینی جوابی کارروائی کی صلاحیت کمزور پڑ سکتی ہے۔

بیجنگ کی اکیڈمی آف ملٹری سائنس کے دو محققین کے مطابق جوہری فیصلہ سازی کے نظام میں مصنوعی ذہانت اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کو شامل کرنے سے امریکا اس قابل ہو سکتا ہے کہ وہ ’فیصلہ سازی کے روایتی عمل کو 15 سے 30 منٹ سے کم کر کے 90 سیکنڈ یا اس سے بھی کم وقت تک محدود کر دے‘۔

چین کی جوہری حکمتِ عملی کا مطالعہ کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کے سابق تجزیہ کار جیرالڈ سی براؤن نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ چینی محققین کی نظر میں مصنوعی ذہانت ’ہتھیاروں کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے عمل کو کہیں زیادہ مشکل بنا سکتی ہے‘۔

رپورٹ میں فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس کے اندازوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چین کے پاس اس وقت تقریباً 620 جوہری وار ہیڈز موجود ہیں جبکہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2030 تک یہ ذخیرہ تقریباً ایک ہزار تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے مقابلے میں امریکا اور روس میں سے ہر ایک کے پاس تقریباً 1800 جوہری وار ہیڈز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین نے اپنی افواج کو مختلف مقامات پر پھیلانے، شمالی صحراؤں میں تقریباً 320 زیر زمین میزائل لانچ سائیلوز تعمیر کرنے اور جولائی میں آبدوز سے داغے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر کے اپنے جوہری اثاثوں کی بقا کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی چینی محققین اور پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس اپنے سسٹمز کے لیے بھی مصنوعی ذہانت کے استعمال کا جائزہ لے رہے ہیں جن میں ایسے طریقے شامل ہیں جن کے ذریعے ہائپرسونک اور بیلسٹک میزائل پرواز کے راستے میں خودکار تبدیلی اور دیگر تکنیکوں کی مدد سے دفاعی نظاموں کو چکما دے سکیں۔

تاہم بعض چینی فوجی تحقیقات  میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے پراسیس کیا گیا ناقص یا بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں ’فیصلہ سازی کے شدید خطرات‘ پیدا کر سکتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار سکیورٹی اینڈ ٹیکنالوجی کے فلپ رینر  نے نشاندہی کی کہ اگرچہ کوئی بھی میزائل داغنے کا حتمی اختیار مصنوعی ذہانت کو نہیں سونپ رہا لیکن ’وہ تمام معلومات جو آپ کو یہ بتاتی ہیں کہ آیا آپ کو حملہ کرنا چاہیے یا نہیں اب مصنوعی ذہانت ہی مرتب کرے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں

saudi prince saudi bin abdul aziz saudi prince saudi bin abdul aziz
تازہ ترین9 منٹس ago

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوان شاہی کے مطابق...

bnd bnd
تازہ ترین15 منٹس ago

روس رواں برس کے اختتام تک خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے، جرمن انٹیلیجنس کا انتباہ

جرمن پبلک براڈکاسٹرز ’این ڈی آر‘، ’ڈبلیو ڈی آر‘ اور روزنامہ ’زوڈ ڈوئچے زائتونگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ’اسپوتنک ایس‘...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان22 منٹس ago

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپےکا قرض دینےکاہدف

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)اسلام آباد  میں  اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...

df5b df5b
تازہ ترین31 منٹس ago

چین کو خدشہ ہے امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار

بیجنگ (صدائے سچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے چیف چائناکارسپونڈنٹ کرس بکلی نے چینی فوجی اور سویلین محققین کے 100 سے...

karachi-raid-bear-recovered karachi-raid-bear-recovered
پاکستان40 منٹس ago

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی...

Zeeshan Ali Naqvi Zeeshan Ali Naqvi
پاکستان45 منٹس ago

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں...

petrol price petrol price
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرول 3 روپے مزید سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل...

Nadir Gul Barech Nadir Gul Barech
پاکستان1 گھنٹہ ago

مضبوط خاندان، بااختیار خواتین اور مربوط معاشرے پُرامن پاکستان کی بنیاد ہیں، نادر گل بڑیچ

اسلام آباد  (صدائے سچ نیوز) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ...

new york city new york city
تازہ ترین2 گھنٹے ago

نیویارک سٹی ہال میں ساڑھیوں کے رنگوں میں جھلکتی جنوبی ایشیائی تاریخ، میئر ظہران ممدانی بھی تقریب میں شریک

نیویارک (صدائے سچ نیوز) نیویارک سٹی ہال میں جنوبی ایشیائی ثقافت، خواتین کی کامیابیوں اور تارکین وطن کی تاریخی جدوجہد...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ایس ایل 12 کی افتتاحی تقریب پشاور میں ہوگی، محسن نقوی

پشاور (صدائے سچ نیوز)پشاور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے...

Trending