Connect with us

تازہ ترین

روس رواں برس کے اختتام تک خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے، جرمن انٹیلیجنس کا انتباہ

bnd

جرمن پبلک براڈکاسٹرز ’این ڈی آر‘، ’ڈبلیو ڈی آر‘ اور روزنامہ ’زوڈ ڈوئچے زائتونگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ’اسپوتنک ایس‘ کے نام سے موسوم یہ سیٹلائٹ مبینہ طور پر مکمل طور پر تیار ہے اور اسے ماسکو کے نواحی علاقے  میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

نشریاتی اداروں نے سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ مغربی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے رواں ماہ اس پیشرفت سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا ہے، مبینہ طور پر نومبر کے اوائل میں شیئر کیے گئے تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس سیٹلائٹ کو 60 دنوں کے اندر خلا میں روانہ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جرمنی کی مسلح افواج نے حالیہ ہفتوں میں وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس  سمیت اہم سرکاری حکام کو اس معاملے پر پہلے ہی بریفنگ دے دی ہے۔ جرمن فوجی افسران دسمبر میں اس لانچنگ کو ممکن قرار دے رہے ہیں اور مدار میں پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد یہ سیٹلائٹ فعال ہو جائے گی۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ زمین کے نچلے مدار میں ہونے والا کوئی بھی جوہری دھماکا چند ہی مہینوں میں وہاں موجود تمام سیٹلائٹس کو ناکارہ بنا دے گا جس سے نیویگیشن، ٹیلی کمیونیکیشن اور موسمیاتی پیش گوئی کا نظام بری طرح متاثر ہوگا۔

حکام کے مطابق جرمنی اس طرح کی بڑے پیمانے پر بندش سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ طور پر تیار نہیں ہوگا۔

دوسری جانب برلن میں روسی سفارت خانے نے پبلک براڈکاسٹرز کو بتایا کہ وہ رپورٹس میں بیان کیے گئے ایسے کسی بھی منصوبے سے آگاہ نہیں ہے۔ 

سفارت خانے نے ’روسی فیڈریشن کی خلائی سرگرمیوں سے متعلق تمام بے بنیاد الزامات‘ کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پروپیگنڈا مہم کا حصہ قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mossad chief David Barnea Mossad chief David Barnea
تازہ ترین18 منٹس ago

حالات سازگار ہوتے ہی اسرائیل کو ایران کیخلاف جنگ شروع کردینی چاہیے، موساد چیف

یروشلم (صدائے سچ نیوز)اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے یروشلم میں یورپی قیادت سے متعلق ایک...

iran minister of petroleumHamid Bovard iran minister of petroleumHamid Bovard
تازہ ترین24 منٹس ago

ایران کے پاس تیل برآمد کرنے کی ایسی حکمتِ عملی موجود ہے جسے ظاہر نہیں کیا جائے گا، وزیرِ تیل

تہران(صدائے سچ نیوز)ایران کے قائم مقام وزیرِ تیل حمید بورد  نے کہا ہے کہ ملک کی تیل کی برآمدات کو...

saudi prince saudi bin abdul aziz saudi prince saudi bin abdul aziz
تازہ ترین39 منٹس ago

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

ریاض (صدائے سچ نیوز)سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوان شاہی کے مطابق...

bnd bnd
تازہ ترین45 منٹس ago

روس رواں برس کے اختتام تک خلا میں ایٹمی ہتھیار تعینات کرسکتا ہے، جرمن انٹیلیجنس کا انتباہ

جرمن پبلک براڈکاسٹرز ’این ڈی آر‘، ’ڈبلیو ڈی آر‘ اور روزنامہ ’زوڈ ڈوئچے زائتونگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، ’اسپوتنک ایس‘...

shehbaz sharif shehbaz sharif
پاکستان52 منٹس ago

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام کے ذریعے اگلے 6 ماہ میں ایک ہزار ارب روپےکا قرض دینےکاہدف

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)اسلام آباد  میں  اپنا گھر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا...

df5b df5b
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

چین کو خدشہ ہے امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے اس کے جوہری ہتھیاروں کو زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی اخبار

بیجنگ (صدائے سچ نیوز)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے چیف چائناکارسپونڈنٹ کرس بکلی نے چینی فوجی اور سویلین محققین کے 100 سے...

karachi-raid-bear-recovered karachi-raid-bear-recovered
پاکستان1 گھنٹہ ago

کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے چار ہزار ٹن غیرملکی لائٹ بیئر پکڑی گئی

کراچی (صدائے سچ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی سے اسلام آباد ترسیل کی جانے والی غیرملکی...

Zeeshan Ali Naqvi Zeeshan Ali Naqvi
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان بیت المال کے فلاحی اقدامات اور انتظامی امور پر اہم پیش رفت، سید ذیشان علی نقوی کی ایم ڈی سے ملاقات

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) پاکستان بیت المال بورڈ کے ممبر برائے گلگت بلتستان، اسلام آباد و آزاد جموں...

petrol price petrol price
پاکستان2 گھنٹے ago

پیٹرول 3 روپے مزید سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

 اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل...

Nadir Gul Barech Nadir Gul Barech
پاکستان2 گھنٹے ago

مضبوط خاندان، بااختیار خواتین اور مربوط معاشرے پُرامن پاکستان کی بنیاد ہیں، نادر گل بڑیچ

اسلام آباد  (صدائے سچ نیوز) پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر گل بڑیچ...

Trending