تازہ ترین
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 4 ڈرون حملے ناکام
ریاض (صداۓ سچ نیوز)سعودی اتحادی فوج کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔
فضائی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کے علاقے راس تنورہ میں 4 ڈرونز کو مار گرایا۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا ہے کہ ڈرونز کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ان کا ملبہ مختلف مقامات پر گرا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اس سے قبل سعودی اتحادی فوج کی جانب سے علاقے کے لیے انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
اس سے قبل ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ میں1 ٹاور پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں 2 سعودی، 2 بھارتی، 3 نیپالی اور 4 مصری شہری شامل ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

