پاکستان
کراچی میں فیس لیس چالان سے بچنے والوں کے خلاف کلیمپنگ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
کراچی(صداۓ سچ نیوز)ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ فیس لیس چالان سے بچنے کے لیے جعلی نمبر پلیٹ اور دیگر حربے استعمال کرنے والی گاڑیوں کو گراؤنڈ پر چیک کریں گے اور ہماری خصوصی کیلمپ ٹیم معاملے کو دیکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو موقع پر کلیمپ کیا جائے گا، شہریوں کو اَن کلیمپ کروانے کے لیے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ اور دستاویزات دکھانا ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے یہ بھی واضح کیا کہ گاڑیوں کو اَن کلیمپ کروانے کے لیے 2ہزار روپے چارجز بھی ادا کرنا ہوں گے، کیونکہ متعلقہ ٹیم پہلے گاڑی کو کلیمپ کرنے آئے گی اور پھر اسے اَن کلیمپ بھی کرے گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ شہریوں کی گاڑیاں کلیمپنگ تک ٹریفک پولیس کے پاس محفوظ حالت میں کھڑی رہیں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ فیس لیس چالان شروع ہونے کے بعد سے دیکھا گیا تھا کہ شہری چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس کو چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

