پاکستان
کوئٹہ سے چلنے والی تمام ٹرینیں معطل
کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلنے والی تمام ٹرینیں معطل کر دی گئیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ ٹرینوں کی معطلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی جانے والی بولان میل سروس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کو معطل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ جبکہ ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 29 جنوری 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ جبکہ پنجگور میں بھی 11 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

