تازہ ترین
ویتنام کے دارالحکومت میں گیس دھماکا، 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی
ہنوئی (صداے سچ نیوز) ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے گنجان آباد علاقے ڈونگ دا میں کھانا پکانے والی گیس کے مبینہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکا 24 نومبر کی صبح تقریباً 8 بجے ایک کھانے پینے کی دکان میں ہوا، جس کی شدت سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جبکہ قریبی مکانات کی کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی ٹیموں، فائر فائٹرز اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کی تلاش شروع کردی۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام نے متاثرہ عمارت کے آس پاس رہنے والے شہریوں کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت منتقل کردیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

