Connect with us

پاکستان

بہت جلد بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا لیا جائے گا، سہیل آفریدی

Sohail-AfridI

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنان صبر سے کام لیں۔ کیونکہ بہت جلد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کرا لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوابی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں میں جو جذبہ نظر آ رہا ہے۔ ایسا جوش انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کو پارٹی، وکلا اور حتیٰ کہ ان کے خاندان سے بھی چھپایا گیا۔ جبکہ ذاتی معالج تک بھی رسائی نہیں دی جا رہی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنوں کے جذبے اور عمران خان کے درمیان صرف چند لمحوں کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ تھوڑا انتظار کریں، انشاء اللہ اپنے لیڈر کو رہا کرائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا آپریشن رات کے اندھیرے میں کیا گیا۔ اس کے بعد 5 دن تک پوری قوم سے یہ حقیقت چھپائی گئی۔ اور قوم سے جھوٹ بولا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ان کے ذاتی معالج سے کروائی جائے۔ تاہم اس پر بھی عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل کے باہر دو دن تک موجود رہے۔ لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ بعض بااثر عناصر نے ان کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اپنے قائد سے ملاقات نہیں کر سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

B2 Bombers B2 Bombers
تازہ ترین21 گھنٹے ago

ایران نے اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا

تہران (صدائے سچ نیوز) ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی...

Lebanon Lebanon
تازہ ترین21 گھنٹے ago

لبنان: اسرائیلی فوج نے گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کردیا

بیروت (صدائے سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع النبطیہ میں گھروں کو مسمار اور نذرِ آتش کر...

Federal Government Employees Housing Authority FGEHA Federal Government Employees Housing Authority FGEHA
پاکستان21 گھنٹے ago

ایف جی ای ہاوسنگ اتھارٹی کا بروقت اقساط نہ جمع کرانے پر پلاٹ کینسل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی نے بروقت اقساط جمع نہ کرانے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین22 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 9 تحریر : سید ارشد علی نقوی سیرتِ حضرت علی اکبر علیہ السلامنوجوان نسل کے...

muharram-ul-haram muharram-ul-haram
پاکستان2 دن ago

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد، روایتی راستوں پر گامزن

شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام، ملک بھر میں نویں محرم الحرام کے جلوس برآمد،روایتی راستوں پر گامزن ہے۔...

Trump Trump
تازہ ترین2 دن ago

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر...

venezuela-earthquake venezuela-earthquake
تازہ ترین2 دن ago

وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کا زلزلہ،32 ہلاک، 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

کاراکاس (صداۓ سچ نیوز) وینزویلا میں 7.1 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین2 دن ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے،جس کے نتیجے میں...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین2 دن ago

ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امریکا سے ایم او یو پر واضح مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

tel aviv tel aviv
تازہ ترین2 دن ago

اسرائیل کا امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کا مطالبہ، وجہ بھی سامنے آگئی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔ اسرائیلی میڈیا...

Trending