پاکستان
اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا، پاکستانی سفیر
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسپین میں پاکستا ن کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا ہے کہ اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چودھری سالک حسین کی زیر صدارت ا سپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے عمل کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکاء کو ریذیڈنٹ کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار اور شرائط سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے نہیں ہے، درخواست گزاروں کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ریذیڈنٹ کارڈ جاری کیا جائے گا جبکہ 7 سے 8 سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کے حصول کی راہ ہموار ہو سکے گی۔
اجلاس میں نیشنل پولیس بیورو نے مختلف کریکٹر سرٹیفکیٹس کے بجائے ایک ہی جامع کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ درخواست گزاروں کو آسانی ہو۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے تصدیق کے عمل کو مزید آسان اور برق رفتار بنایا جائے اور ہر سطح پر مکمل سہولت فراہم کی جائے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اس پالیسی سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
-
پاکستان1 ہفتہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو4 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

