Connect with us

تازہ ترین

لبنانی حکومت نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنیوالی حزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا

huzbullah

بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی جانب سے دھمکی ملنے کے بعد  لبنانی حکومت نے مزاحمتی تنظیم  حزب اللّٰہ کو ہتھیار ڈالنے کا کہہ دیا۔

 لبنانی وزیر خارجہ یوسف راجی نے ایران کے متعدد عرب ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حزب اللّٰہ کی فوجی کارروائیاں لبنان کی سرکاری پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

عرب لیگ اجلاس کے دوران یوسف راجی نے کہا کہ خلیجی ممالک پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسرائیل کے لبنان پر بمباری کے حوالے سے کہا کہ حزب اللّٰہ نے لبنان کے قومی مفادات کو نظر انداز کیا اور ریاست سے الگ طور پر کارروائی کی، انہوں نے دوبارہ زور دیا کہ حزب اللّٰہ کو فوراً اپنے ہتھیار چھوڑنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لبنانی حکومت حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔

اپنے بیان میں یسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں، لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے، اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold-price-today gold-price-today
پاکستان8 منٹس ago

عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان...

france foreign minister france foreign minister
تازہ ترین19 منٹس ago

فرانس کا لبنان پر حملے روکنے کیلئے امریکا سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نوئیل بارو نے کہا ہے کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ...

Trump Trump
تازہ ترین53 منٹس ago

کیا امریکا میں واقعی قیمتیں کم ہو رہی ہیں؟ ٹرمپ کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے کے بعد دعویٰ...

ali-pervaiz-malik ali-pervaiz-malik
پاکستان1 گھنٹہ ago

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں گے،علی پرویزملک

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرپٹرولیم علی پرویزملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کوجلد اچھی خبر دیں...

syed shajjar abbas syed shajjar abbas
تازہ ترین3 گھنٹے ago

نبأ عظیم سے ذبحِ عظیم تک

تحریر: سید شجر عباس قرآنِ مجید میں سورۂ نبأ کی ابتدا ان الفاظ سے ہوتی ہے: عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ ۝ عَنِ...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین19 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ-سلسلہ نمبر 3 تحریر: سید ارشد علی نقوی یزید نے حکومت سنبھالتے ہی مدینہ کے گورنر ولید بن...

Iran Trade Iran Trade
پاکستان19 گھنٹے ago

امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ کیا...

Social Media Social Media
پاکستان19 گھنٹے ago

قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز منظور کرلی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس کی تجویز ...

Section-144 Section-144
پاکستان3 دن ago

بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں یکم تا 10 محرم دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔  اس حوالے سے جاری...

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین3 دن ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا

تحریر: سید ارشد علی نقوی وقت کرتا ہے پرورش برسوںحادثہ بے سبب نہیں ہوتا یہ سادہ سا شعر نہ صرف...

Trending