تازہ ترین
حملے میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں، یہ اسرائیل کا انفرادی اقدام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حملے میں امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں، یہ اسرائیل کا انفرادی اقدام ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بارے میں کوئی پیشگی علم نہیں تھا اور اس کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ان کے مطابق اسرائیل نے غصے میں ایران کی پارس گیس فیلڈ کو نشانہ بنایا جو اس کا انفرادی اقدام تھا۔
امریکی صدر نے ایران کی جانب سے قطر کی گیس تنصیبات پر حملے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کا اسرائیلی حملے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ایران نے ایک بے گناہ ملک کو نشانہ بنایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر قطر پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو امریکا ایران کی گیس فیلڈ پر تباہ کن حملہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں ایران کو ایسی طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔
امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل اب پارس گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کرے گا، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
-
پاکستان4 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

