Connect with us

تازہ ترین

ایرانی حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم کردی

iran attack on ras laffan lng hub

دوحہ (صدائے سچ نیوز) قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت کو پانچ سال کے لیے 17 فیصد تک ختم کردیا ہے۔

غیر ملکی ایجنسی سے گفتگو میں سعد الکعبی نے کہا کہ ایرانی حملوں سے وہ تنصیبات متاثر ہوئیں جہاں سے 17 فیصد برآمدی ایل این جی تیار ہوتی تھی،  ان تنصیبات کی مرمت میں تین سے پانچ سال لگ سکتے ہیں، جبکہ مرمت کے اس کام پر 26 ارب ڈالرز لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ قطر کو ممکنہ طور پر پانچ سال کے لیے اٹلی، بیلجیم، جنوبی کوریا اور چین کے لیے ایل این جی سپلائی کے معاہدوں کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے۔ معاہدے معطل کرنے کی یہ شق پہلے سے معاہدے کا حصہ ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل کے بجلی گھر کو نشانہ بنادیا، مختلف علاقوں میں بجلی منقطع

سعد الکعبی کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف قطر بلکہ عالمی توانائی منڈی کے لیے ایک بڑا بحران ثابت ہو سکتی ہے۔ قطر دنیا کو سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک ہے۔

خیال رہے کہ قطر کے راس الفان گیس پلانٹ پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں ہلچل مچ گئی۔ توانائی بحران شدت اختیار کر گیا۔ یورپ میں گیس کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ رپورٹ کیا جارہا ہے۔ خلیجی ملکوں میں توانائی تنصیبات پر حملوں سے عالمی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Ishaq-Dar Ishaq-Dar
پاکستان52 سیکنڈز ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیم نو کا جائزہ لیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی...

Mossad Chief Mossad Chief
تازہ ترین6 منٹس ago

نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے کا دباؤ، موساد کے سربراہ امریکا پہنچ گئے، ایگزیوس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق  اسرائیلی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے ڈائریکٹر ایران جنگ کے...

President-Asif-Ali-Zardari President-Asif-Ali-Zardari
پاکستان7 منٹس ago

صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس...

Asad Mahmood Asad Mahmood
پاکستان15 منٹس ago

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود نیب کے دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی طلبی پر سابق وفاقی...

petrol disel price reduce petrol disel price reduce
پاکستان46 منٹس ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی پورٹ جاری کردی جس کے مطابق حالیہ ہفتے ملک...

election commission of pakistan election commission of pakistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے الیکشن پروگرام کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا الیکشن پروگرام اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلی...

Commander american navy Commander american navy
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کمانڈر کا دورہ اسرائیل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے کمانڈر وائس ایڈمرل کرٹ انتھونی رینشا نے اسرائیلی کا...

drone drone
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ڈورن مار گرایا، تصاویر بھی جاری

تہران  (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے جمعے کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون کو آبنائے...

pm pm
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا کرم میں 31 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز کوئٹہ ضلع کے علاقے کرم میں انٹیلی جنس بنیادوں...

saqib khan saqib khan
پاکستان4 گھنٹے ago

اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ کر ہی میدان میں اترا تھا، ثاقب خان

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) میڈیا سے گفتگو میں ثاقب خان نے کہا کہ ایک ہی لائن اور لینتھ پر گیندیں کیں،...

Trending