Connect with us

پاکستان

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

hafiz-naeem-ur-rehman

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہیں، شیطان کے پجاری ہیں، یہ مذاق اور عجیب حرکتیں کر کے اپنے جرائم کو چھپا رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کا حال سب کے سامنے ہے، ایران پر حملہ امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا، ایران کا حق تھا کہ وہ امریکی اڈوں پر حملہ کرتا، ایران کو خلیجی ممالک سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کو کیا کرنا چاہیے، امریکی اڈے خلیجی ممالک کی حفاظت کے لیے نہیں، اسرائیل کی حفاظت کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خطے کی جنگ کی وجہ سے پوری دنیا حالت جنگ میں ہے، امریکا اور اسرائیل دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، اسرائیل غزہ پر بمباری کر رہا تھا نومولود بچوں کو قتل کیا گیا ہے، ایران میں شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے.

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ ٹرمپ کا نمائندہ کہہ رہا ہے کہ حماس کو غیرمسلح کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جیسے لوگ جو دنیا کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ان سے دور رہنا چاہیے، خلیجی ممالک میں سویلین آبادیوں پر حملہ نہ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا کردار ادا کیا جس کی تعریف کرنی چاہیے، اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ جنگ بندی کے بعد دفاعی معاہدے کو توسیع دی جائے، امریکا اور اسرائیل اگر ایران کیخلاف ہیں تو ہمیں ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران ہے، وزیر اعظم نے حاتم تائی کی قبر پر ایک اور لات ماری ہے، سمری بھی آپ کی، مسترد بھی آپ نے کی، کون سی سمری جاپان سے آئی تھی، لیویز بڑھا دی گئی جس کا تعلق پیٹرول کی قیمتوں سے نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کے نام پر آپ غریبوں سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں، سیکڑوں ارب روپے بائیک اور چھوٹی گاڑیوں سے لیوی کے نام پر حکومت کوملتےہیں، حافظ نعیم الرحمان

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

southern-lebanon southern-lebanon
تازہ ترین28 منٹس ago

اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ، 7 افراد جاں بحق

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لبنان کی...

mir-raza mir-raza
پاکستان33 منٹس ago

مقتول میر رضا کا موبائل و واچ فارنزک کیلئے لاہور بھیجا جائے گا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کی کاروباری شخصیت و نوجوان میر رضا کے قتل کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت...

field-marshal field-marshal
پاکستان38 منٹس ago

فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کیلئے خدمات کو سراہا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی جانب سے یومِ آزادی کے موقع...

gold gold
پاکستان46 منٹس ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ آل پاکستان...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان53 منٹس ago

میر رضا کیس، تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نئے شواہد مل گئے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم

کراچی (صداۓ سچ نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کے نئے تفتیشی افسر سراج لاشاری عدالت میں پیش...

us-iran us-iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر وہ مسلسل شرائط تبدیل کرتا ہے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمارا مؤقف جانتا ہے، مگر...

iran iran
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

دنیا اتنے واضح جرم کے سامنے آخر کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ 168 بچوں کی شہادت کے 168 دن مکمل ہونے پر ایرانی سفیر کا بیان

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے ایران کے شہر میناب میں اسکول پر امریکی...

Yemeni-Foreign-Minister-Afrah-Al-Zouba Yemeni-Foreign-Minister-Afrah-Al-Zouba
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے باب المندب کسی مسلح دہشتگرد گروپ کے دباؤ کا ذریعہ نہیں بنے گی، یمنی وزیرِ خارجہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمنی وزیرِ خارجہ افراح الزوبہ نے المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔...

kazim ghareeb abbadi kazim ghareeb abbadi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنےکا اختیار صرف ایران کے پاس ہوگا، ایران کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی کا امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کو امریکی...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا، عہدیدار وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو مذاقاً امریکی...

Trending