Connect with us

تازہ ترین

روس کا تیل سے بھرا جہاز کیوبا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا

ship

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کا ایک  تیل سے بھرا جہاز کیوبا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  تیل کی یہ کھیپ جنوری کے بعد پہلی بار کیوبا پہنچی ہے۔  چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ روس سمیت دیگر ممالک کیوبا کو ضروری سامان فراہم کریں۔ اس سے قبل ٹرمپ نے  دھمکی دی تھی کہ جو بھی ملک کیوبا کو تیل فراہم کرےگا اس پر اضافی ٹیرف عائدکیے جاسکتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان سے یہ اشارہ ملا کہ ان کی حکومت کی جانب سے جنوری سے کیوبا پر عائد غیر رسمی تیل کی پابندی میں نرمی آسکتی ہے۔

کیوبا پہلے ہی ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہا ہے اور اس پابندی نے ایندھن کی پہلے سے موجود کمی کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ شدید ایندھن کی کمی کے باعث کیوبا کے اسپتالوں کو ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کی خدمات جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ کیوبا کی صورتحال 3 جنوری کے بعد تیزی سے خراب ہوئی تھی جب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔ مادورو کیوبا کے قریبی اتحادی تھے اور وہ رعایتی شرائط پر اسے تیل فراہم کر رہے تھے۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ وہ کیوبا کی مدد کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے تاکہ وہاں کے اہم توانائی کے نظام کو برقرار رکھا جاسکے،  ماسکو اپنے اتحادی کو ایندھن کی کمی کے باعث مشکلات میں مبتلا ہوتے ہوئے خاموشی سے نہیں دیکھ سکتا۔

کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سخت پابندیوں کے باعث کیوبا کو تیل اور پیٹرولیم مصنوعات  کی ضرورت ہے، روس آئندہ بھی کیوبا کو تیل کی فراہمی جاری رکھےگا، کیوبا کو تیل کی سپلائی کا معاملہ امریکا کے ساتھ بات چیت میں بھی زیر بحث آیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

iranus iranus
تازہ ترین3 منٹس ago

امریکا اور ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر ایک اور جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا۔ آبنائے ہرمز میں...

over-billing over-billing
پاکستان15 گھنٹے ago

ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص، بجلی صارفین 86 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ برداشت کرنے پر مجبور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں نقائص کا بوجھ پاکستانی عوام برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔...

PPP_JUI PPP_JUI
تازہ ترین15 گھنٹے ago

آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے اتحاد کر لیا

آزاد کشمیر (صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی اور  جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے اتحاد...

eu eu
تازہ ترین16 گھنٹے ago

یورپ میں گرمی کا راج برقرار، فرانس میں معمول سے ایک ہزار سے زائد اموات

اتوار کے دن پورے یورپ میں جھلسا دینی والی گرمی کا راج ہے۔ 19 کروڑ سے زائد یورپی شہری معمول...

raja nasir naeem ul rahman raja nasir naeem ul rahman
پاکستان16 گھنٹے ago

نعیم الرحمان کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات، آزاد کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے پُرامن حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی ہے، جس...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان16 گھنٹے ago

مشرق وسطیٰ صورتحال، فریقین کو جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کرنی چاہیے، نائب وزیراعظم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالس سے ٹیلیفونک رابطہ...

jaloos aza jaloos aza
پاکستان16 گھنٹے ago

پاپین راولپنڈی، سالانہ مجلسِ عزا و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت امام حسینؑ 13 اور 14 محرم کو برآمد ہوگا

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) راولپنڈی کے علاقے پاپین نزد جوڑیاں میں سالانہ مجلسِ عزا و ماتمی جلوس بسلسلہ شہادت امام...

Abbas Iraqchi Abbas Iraqchi
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران کی امن کیلئے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے امن کے لیے خطے کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی پیشکش...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے لبنان سے اسرائیلی انخلا کی واضح ٹائم لائن مانگ لی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے...

israel-lebanon-border israel-lebanon-border
تازہ ترین16 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک اسرائیلی کمانڈر ہلاک

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے...

Trending