تازہ ترین
ایران، لبنان اور یمن سے اسرائیل پر ہونیوالے حملے غزہ سے شروع ہونیوالے طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہیں، ابو عبیدہ
غزہ (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ اس سے قبل کہ دوسرے مرحلے پر کوئی بات چیت کی جائے اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل کرے۔
اپنے بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ دشمن جو کچھ ٹینکوں اور غزہ میں نسل کشی کے ذریعے حاصل نہیں کرسکا اسے مذاکرات اور سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کر سکے گا۔
ابوعبیدہ نے خبردار کیا کہ مسجد الاقصیٰ اور فلسطینی قیدیوں کو نشانہ بنانے کے نتائج صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے میں ایک بڑے تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ایران، لبنان اور یمن کے مجاہدین کی جانب سے کیے گئے حملے غزہ سے شروع ہونے والے طوفان الاقصیٰ کا تسلسل ہیں جس نے دشمن کی ناقابلِ شکست ہونے کی تصویر کو توڑ دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اس کے کمزور ڈھانچے کے انہدام کا باعث بنیں گی۔
ابو عبیدہ نے شام اور اس کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہائیوں سے فلسطینی مزاحمت اور مہاجرین کو پناہ دی اور آج بھی ملک بھر میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ مسجد الاقصیٰ کے صحن میں امتِ مسلمہ کے آزاد لوگوں کے ساتھ جمع ہوں گے۔
بیان کے اختتام پر ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے انجام کے قریب پہنچ رہا ہے اور یہ کہ یہ جارحیت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

