تازہ ترین
ایران کو ایک رات میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ رات منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (صدائے سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک رات میں ہی ختم کیا جا سکتا ہے اور وہ رات منگل کی رات بھی ہوسکتی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے گزشتہ روز تاریخ کا بڑا اور اہم ریسکیو مشن سرانجام دیا، ہم نے ایران سے پائلٹ کو دن کی روشنی میں نکالا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں مشن کے دوران امریکی فوجیوں کو انتہائی قریب سے فائرنگ کا سامنا بھی ہوا۔
یہ بھی پڑحیں: دوسرے امریکی پائلٹ کی خبر لیک کرنے والے کی تلاش جاری، ٹرمپ کی میڈیا کو کارروائی کی دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پہلے ریسکیو آپریشن میں 21 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا، ایران میں دوسرے آپریشن میں 155 طیاروں نے حصہ لیا، ان 155 طیاروں میں 4 بمبار طیارے، 64 فائٹر طیارے، 48 ری فیولنگ ٹینکرز اور 13 ریسکیو ایئرکرافٹ شامل تھے، میں نے امریکی فوج کو آپریشن کرنے کا حکم دیا تھا، پائلٹ کی تلاش کے لیے ہمارے طیارے ایران کے اندر تک گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بہت خوب تھا ریسکیو آپریشن میں کوئی اہلکار تک زخمی نہیں ہوا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز کے مشن میں ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے، جدید امریکی ہیلی کاپٹروں کی کارکردگی نہایت شاندار رہی۔
-
برطانیہ اور یورپ4 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان5 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

