تازہ ترین
بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا 16 دسمبر کو وطن واپسی کا ارادہ
ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے بھارت میں دو سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد 16 دسمبر کو وطن واپس آنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کے یومِ فتح کے موقع پر ڈھاکا واپسی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ان کے ترجمان سید معظم علی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں نئی دہلی سے ڈھاکا واپس لانے کے لیے قومی فضائی کمپنی بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کا طیارہ فراہم کیا جائے۔
شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی عوامی تحریک کے نتیجے میں حکومت ختم ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔ ان کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیشی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر شیخ حسینہ وطن واپس آئیں تو انہیں گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا۔
بنگلہ دیش میں ایک خصوصی ٹریبونل انہیں 2024 کی احتجاجی تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے مقدمے میں غیر حاضری میں سزائے موت سنا چکا ہے، تاہم شیخ حسینہ الزامات مسترد کرتی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

