Connect with us

تازہ ترین

ایران و لبنان سے جنگ بندی پر اسرائیلی عوام ناراض، نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا

netanyahu

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل میں حالیہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے پر عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے مطابق ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 61 فیصد اسرائیلی شہری اس جنگ بندی کے خلاف ہیں جبکہ 73 فیصد کا خیال ہے کہ اگلے ایک سال میں ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

یہ سروے اسرائیلی انسٹیٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد ایران کے خلاف مکمل فوجی کامیابی نہ ملنے پر مایوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم  آج سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اورترکیہ کے سرکاری دورے کریں گے

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر الزام ہے کہ اُنہوں نے جنگ کے نتائج کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور ایران کے نظام کو ختم کرنے اور اس کے جوہری و میزائل پروگرام کو مکمل تباہ کرنے کے وعدے کو بھی پورا نہیں کیا۔

بین الاقوامی ماہرین کی رائے کے مطابق ایران اب بھی مضبوط ہے اور اس کی فوجی صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اپوزیشن رہنماؤں نے بھی نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یائر لاپید نے جنگ بندی کو حکومتی ناکامی قرار دیا جبکہ یائر گولان نے اسے اسرائیل کی بڑی اسٹریٹجک شکست کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، ٹرمپ

’الجزیرہ‘ کے مطابق 69 فیصد اسرائیلی شہری لبنان میں بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے حامی ہیں جہاں حالیہ حملوں میں 300 سے زائد افراد جاں بحق  ہو چکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال سے متعلق بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے برسوں تک ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کی مخالفت کی جس کے باعث اب جنگ بندی کو عوام قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رہورٹ کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس معاملے میں امریکا کے فیصلوں کا پابند ہے اور نیتن یاہو امریکی حمایت کے بغیر ایران کے خلاف کوئی بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر صورتِ حال یہی رہی تو نیتن یاہو کو اندرونِ ملک مزید سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کے بعد پہلے ہی ان پر تنقید جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان6 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending