Connect with us

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس کی ملاقات

pm-shehbaz-sharif

انطالیہ (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق یہ ملاقات انطالیہ میں منعقدہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ہوئی ۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اپنی خوشگوار اور دوستانہ ملاقاتوں کو یاد کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی جراتمندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دہانے پر پہنچنے کی صورتحال میں جنگ بندی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب اختتام میں بھی صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان کی امن کوششیں، جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات شامل تھے۔وزیراعظم نے بلخصوص اقتصادی و تجارتی تعاون اور کثیرالجہتی سفارتکاری میں باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا، مسعد بولوس نے وزیراعظم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات، اقتصادی ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے سمیت مشترکہ ترجیحات پر پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے میں امریکہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

social-media social-media
پاکستان1 گھنٹہ ago

سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں یو آر ایل بلاک

سوشل میڈیا پر نازیبا اور اشتعال انگیز مواد کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کریک ڈاؤن...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان1 گھنٹہ ago

پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل کے کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کردی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کے پانچویں اسپیل کے کل سے شروع ہونے کی...

oil-prices oil-prices
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تیل کی قیمتیں 83 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.1 فیصد...

azad-kashmir azad-kashmir
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

آزادکشمیر میں تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی، 2 اضلاع کے الیکشن ملتوی

مظفرآباد (صداۓ سچ نیوز) آزادکشمیر میں ہونے والے تیسرے مرحلے کے انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی۔ آزاد کشمیر...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتی دھات جنوری کے بعد سب...

us-expert-warns-trump us-expert-warns-trump
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں، امریکی ماہر کا انتباہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ...

punjab-police punjab-police
پاکستان2 گھنٹے ago

لاہورمیں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرلیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پولیس اہلکاروں نے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرلیا۔ ٹاون شپ...

mir-reza-exhumation-postponed mir-reza-exhumation-postponed
پاکستان3 گھنٹے ago

میر رضا کی آج ہونیوالی قبر کشائی مؤخر، قبر کشائی کیلئے تیسرا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی آج ہونے والی قبر کشائی مؤخر کردی گئی۔ میر...

yemeni-soldiers yemeni-soldiers
تازہ ترین3 گھنٹے ago

حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، یمنی فوج کے 30 اہلکار شہید، کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

حضرِموت (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثی گروپ نے حضرِموت اور مارب میں حکومتی فوج کے متعدد فوجی کیمپس پر...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسلحہ ذخائر کی معلومات کیسے افشا ہوئیں؟ ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ...

Trending