Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام دینے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ماریہ کورینا ماچاڈو

trump-Maria Corina

کاراکاس (صداۓ سچ نیوز) وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا ماچاڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا نوبیل امن انعام کا میڈل دینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

 انہوں نے یہ بیان میڈرڈ میں ایک کانفرنس کے دوران دیا۔

ماچاڈو 2025ء میں نوبیل امن انعام حاصل کر چکی ہیں، انہوں نے جنوری میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران یہ میڈل ٹرمپ کو پیش کیا تھا، یہ ملاقات اس وقت ہوئی جب امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لینے کے لیے کارروائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدام وینزویلا کی آزادی کے لیے ایک تاریخی قدم تھا اور دنیا میں ایک ایسا رہنما موجود ہے جس نے وینزویلا کی آزادی کے لیے اپنے ملک کے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالیں۔

ماچاڈو نے مزید کہا کہ میں امریکا کے ساتھ رابطے میں ہوں اور میرا ماننا ہے کہ وینزویلا میں جمہوری تبدیلی کے لیے واشنگٹن کا کردار انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اورمریم نوازکی زیرصدارت خصوصی اجلاس، سیاحتی منصوبوں کی منظوری دیدی

دوسری جانب ٹرمپ نے اس اقدام کو باہمی احترام کا خوبصورت اظہار قرار دیا تھا، تاہم نارویجن نوبیل کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ نوبیل انعام نہ تو منتقل کیا جا سکتا ہے، نہ ہی کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور اس کی حیثیت صرف اصل وصول کنندہ کے پاس ہی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن نے حال ہی میں صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ماچاڈو کو 2024ء کے متنازع انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا اور انہوں نے ابھی تک آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala Al Pakistan Jamiat Al Quresh Meet Welfare Association rejects proposal of slaughter house in sihala
پاکستان2 گھنٹے ago

سہالہ سلاٹر ہاؤس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ مسترد، اسلام آباد کے لیے I-11/4 میں جدید سلاٹر ہاؤس بنایا جائے: جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم مشترکہ اجلاس مرکزی صدر خورشید...

imam hassan mujtaba as imam hassan mujtaba as
پاکستان3 گھنٹے ago

مجالسِ عزا بسلسلہ شہادتِ فرزندِ رسول حضرت امامِ حسنؑ 27 اور28 صفرالمظفر امام بارگاہ دربارِ سخی شاہ پیارا بادشاہ میں منعقد ہوںگی

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) شہادتِ فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امامِ حسنِ مجتبیٰ علیہ السلام و خاتم...

gold gold
پاکستان9 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5 ویں روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل...

Esmail Baghaei Esmail Baghaei
تازہ ترین9 گھنٹے ago

سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں، اسماعیل بقائی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے درمیان...

islamabad-high-court islamabad-high-court
پاکستان9 گھنٹے ago

ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئے ججز کی تعیناتی کی سمری منظوری میں تاخیر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ...

Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr Mojtaba Khamenei، Bagher Zolqadr
تازہ ترین10 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای نے باقر ذوالقدر کو سیاسی مشیر مقرر کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر...

Mir Raza Mir Raza
پاکستان11 گھنٹے ago

میر رضا کے پھیپھڑے تیزاب سے شدید متاثر، کسی اور کے پسینے کے نشان بھی ملنے کا انکشاف

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔...

baqir qalibaf baqir qalibaf
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایرانی عوام دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں، باقر قالیباف

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے...

rain rain
تازہ ترین11 گھنٹے ago

چین میں سمندری طوفان ڈولفن کمزور، بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین کے مشرقی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد سمندری طوفان ڈولفن کمزور پڑ گیا تاہم کئی...

fire fire
تازہ ترین11 گھنٹے ago

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ بےقابو، 20 ہزار افراد بے گھر

برٹش کولمبیا (صداۓ سچ نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی،حکام نے ہنگامی حالت...

Trending