Connect with us

تازہ ترین

اختر عباس، الوداع یارِ من !

Akhtar-Abbas

تحریر: ڈاکٹر حسنین سید

وہ اسلام آباد میں میرا پہلا دوست تھا، روہی ٹی وی کا پہلا تعلق
میں اُسے بلوچ اور وہ مجھے مُرشد کہا کرتا تھا۔۔۔

یہ تب کی بات ہے جب ہم پیسے بچانے کیلئے پیدل چلا کرتے تھے، چائنہ چوک سے گزرتے ہوئے مجھےاُس نے کہا۔۔۔ مرشد میں نے شہید ملت سیکریٹریٹ کے ساتھ بننے والی عمارتوں میں دیہاڑی پر مزدوری بھی کی ہے
میں بولا
یار بلوچ وہ زمانے گزر گئے اب ہم ٹی وی جرنلسٹ ہیں جلد یا بادیر یہ شہر ہمیں قبول کرلےگا، تم دیکھ لینا۔۔۔

میں نے آج گوگل سے پوچھا ہماری یاری کوکتنا وقت گزرا، جواب آیا 19 برس 6 مہینے اور 19 دن۔
ان برسوں میں کتنے ہی زمانے گزرے مجھے نہیں معلوم۔۔۔ دو دہائیوں پر پھیلی اس دوستی میں ہم بیسیوں بار کِھل کِھلا کرہنسے بھی اور برستی آنکھوں سے روئے بھی۔۔

اُس کی ایک خوبی مجھے بہت پسند تھی، اُس نے میرے سارے دوستوں اور رشتہ داروں کو اپنا دوست بنا لیا تھا۔ وسیم ملک، اعتزاز نقی، خالد چوہدری، تحسین شاہ، نیاز شاہ، مدثر زیدی، جواد بھائی، جنید شاہ، عامر بخاری، رمیض حسن، اعتزاز حسن، طفیل انجم، لا لہ غیاث، فیصل شاہ، صفدر بلوچ،اور نادر بلوچ۔۔۔

کیا چھوٹا کیا بڑا سبھی اس کے دوست تھے، میں گاوں جاتا تو واپسی پر تین بندوں کے بارے میں اکثر پوچھتا، ایک نیاز شاہ، دوسرا صفدر بلوچ اور تیسرا میرے بابا (وہ اُن کو بڑے مرشد کہا کرتا تھا)

روہی کے زمانے میں عمران پرواز، میں اور بلوچ ایک ہی شفٹ میں ہوا کرتے تھے، پرواز یاد ہے نا تمھیں سب کچھ،،، بلوچ کی چھوٹی چھوٹی شرارتیں اور ہمارے بلند آواز قہقے۔۔۔

بلوچ ! یار ہم جب تک زندہ ہیں نا،،، سب کے سب تمھاری محبتوں کے مقروض رہیں گے،
ریاض کھوسہ کے بارے میں بلوچ کہتا تھا وہ تو سردار ہے، ابھی ایک جگہ میں نے ریاض کھوسہ کا جملہ پڑھا، لکھا تھا اختر بلوچ اِس معاشرے میں اَن فٹ تھا،شاید وہ درست کہہ رہے ہیں،

دو ہفتے پہلے جب اُس کے پمز میں زیر علاج ہونے کی خبر میرے گھر تک پہنچی تو میری اماں نے حکم دیا "جب تم بیمار ہوئے تھے وہ تمھارے لئے آیا تھا، اب تم بھی اسکا خیال کرنا،،،

میں نے کوشش کی مگر میں شرمندہ ہوں کہ دوستی کا حق ادا نہیں کرسکا
چارنومبر 2006 کواُس نے میری طرف دوستی کا جو ہاتھ بڑھایا آج 22 اپریل 2026 کو میں نے اُنہی ہاتھوں سے اُسے پوسٹمارٹم کی میزسے ایمبولینس میں منتقل کیا

بلوچ تم نے مجھے اسلام آباد میں خوش آمدید کہا تھا اور میں نے اسلام آباد سے تم کو الوداع کہا،
مگرراضی رہنا میری اوقات بس اتنی ہی تھی،،،،

بلوچ آج تم دنیا کی ساری تکلیفوں کو پیچھے چھوڑ کراپنے سفر آخرت پر روانہ ہو رہے ہو، تم جانتے ہو ناں کہ آج کون کون تمھارے پاس آ رہا ہے۔۔۔ مطمئن رہنا کہ یوسفِ زہرا تمھارا وارث ہے

افتخارعارف نے کہا تھا ۔۔۔۔ !
"کبھی سلمان آتے ہیں
کبھی بوذر، کبھی میثمم، کبھی قنبرمیری ڈھارس بندھاتے ہیں
کمیل آتے ہیں، کہتے ہیں
پکاروافتخارعارف پکارو
اپنے مولا کو پکارو، اپنے مولا کے وسیلے سے پکارو
اُجیب دعوت الداع کا دعوی کرنے والے کو پکارو

یہ مشکل بھی کوئی مشکل ہے دل چھوٹا نہیں کرتے
کریم اپنے غلاموں کو کبھی تنہا نہیں کرتے کبھی رسوا نہیں کرتے”
وہ حُسین کا چاہنے والا تھا
مالک وہ تیرے حُسین کا چاہنے والا تھا

مالک تیرا وعدہ ہے نا
"وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ”
مالک تو اپنا وعدہ پورا کر،کہ تو اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا

پروردگاروہ آج رات تیرا مہمان،
کہ تو سب سے اچھا مہمان نواز ہے
مالک ہم اُسے تیرے سپرد کرتے ہیں، کہ تو ربِ کریم ہے
دیکھو یار، حوصلہ مت ھارنا کہ میں نے تم کو ہمیشہ خدائے بزرگ و برتر پرتوکل کرنے والا پایا،

بلوچ ! میرے پاس دعا اور لفظوں کے علاوہ کچھ نہیں
دعا گو ہوں کہ مولا رسول خدا اور مولا امیر المومنین کے وسیلے سے کریم اللہ تم کو آسانیاں عطا فرمائے، ہم دعاوں کی شکل میں تم کو چھوٹے چھوٹے تحفے بھیجتے رہیں گے،

مونجھا نہ تھیویں
یار اگر موقع ملے تو ایک دفعہ مجھے ملنا ضرور،،،
میکوں تانگ رہسی ،،،

I shall be waiting
تمھارا یار
ڈاکٹر حسنین سید

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 دن ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 دن ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان2 دن ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین2 دن ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

Trending