Connect with us

تازہ ترین

مجتبیٰ خامنہ ای کہاں ہیں؟ نئی رپورٹ میں صحت سے متعلق تشویشناک انکشافات

mujtaba khamenei

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور موجودگی سے متعلق سامنے آنے والی تازہ رپورٹ میں ان کی تشویش ناک حالت کا انکشاف ہوا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی آواز سنی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت ایران میں سیکیورٹی، جنگ اور سفارت کاری کے اہم فیصلے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ کمانڈرز اور ان کے قریبی حلقے کر رہے ہیں۔

 سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے سابق مشیر عبدالرضا دواری نے بتایا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای ملک کو ایسے چلا رہے ہیں جیسے کسی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ ہوں، جہاں اہم فیصلے اجتماعی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور لبنان کی جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت روپوش ہیں، خصوصاً اس واقعے کے بعد جب 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان کے والد کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا گیا، جس میں ان کے اہلِ خانہ شہید ہو گئے تھے۔

ایرانی عہدیداروں کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، تاہم ذہنی طور پر مکمل طور پر متحرک اور باخبر ہیں، ان کی ایک ٹانگ کے 3 آپریشن ہو چکے ہیں اور انہیں مصنوعی ٹانگ کی ضرورت پیش آئے گی، جبکہ ایک ہاتھ کا بھی آپریشن کیا گیا ہے اور وہ آہستہ آہستہ بحال ہو رہا ہے۔

 مزید یہ کہ ان کا چہرہ اور ہونٹ بری طرح جھلس گئے ہیں جس کے باعث انہیں بولنے میں دشواری کا سامنا ہے اور مستقبل میں پلاسٹک سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج کا مذاکرات میں رکاوٹ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور

بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کسی ویڈیو یا آڈیو پیغام میں اس لیے سامنے نہیں آئے تاکہ کمزور یا غیر محفوظ نظر نہ آئیں، تاہم وہ تحریری بیانات جاری کر رہے ہیں جو سرکاری ٹی وی پر نشر کیے جاتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تک رسائی انتہائی محدود ہے، پیغامات خفیہ انداز میں ہاتھوں ہاتھ منتقل کیے جاتے ہیں، جبکہ وہ اس وقت ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں زیرِ علاج ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed Arshad Ali Naqvi Syed Arshad Ali Naqvi
تازہ ترین7 گھنٹے ago

واقعہ کربلا کے تاریخی اسباب اور شہدائے کربلا!

ایک تحقیقی جائزہ سلسلہ نمبر 4 تحریر: سید ارشد علی نقوی 28 رجب سن 60 ہجری میں امام حسین علیہ...

transport-fares transport-fares
پاکستان8 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹز نے کرایوں میں ریکارڈ کمی کر دی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا،...

e-challan e-challan
پاکستان8 گھنٹے ago

لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ٹریفک...

Azadari Azadari
پاکستان8 گھنٹے ago

گولڑہ شریف: نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے سلسلے میں روایتی جلوس حسب سابق برآمد ہوا

اسلام اباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے علاقے گولڑہ شریف گلشن خداداد میںملک اجمل و برادران کے زیر اہتمام...

supreme court supreme court
پاکستان8 گھنٹے ago

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ نے میلسی میں تعینات ایک ایڈیشنل سیشن جج سے متعلق کیس کا 9...

shehbaz-sharif-with-muhammad-bin-salman shehbaz-sharif-with-muhammad-bin-salman
پاکستان8 گھنٹے ago

امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف چوکنا رہنا ہو گا، محمد بن سلمان اور شہباز شریف میں اتفاق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا...

ipp---istekham-pakistan-party ipp---istekham-pakistan-party
پاکستان8 گھنٹے ago

گلگت بلتستان، ایک نو منتخب آزاد رکن اسمبلی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان

گلگت بلتستان (صداۓ سچ نیوز) گلگت بلتستان انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد نومنتخب رکن اسمبلی نے استحکام...

pm-shehbaz pm-shehbaz
پاکستان14 گھنٹے ago

وزیراعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا جلد امکان ہے۔ سعودی حکام سے پاک سعودی...

strait of hormuz strait of hormuz
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال

ایران امریکا معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت اور تیل کی ترسیل بحال ہو گئی۔ بین...

us-iran-peace-deal us-iran-peace-deal
پاکستان15 گھنٹے ago

مذاکرات ہونے ہی ہونے ہیں، امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستانی حکام دفتر خارجہ کے مطابق امریکا ایران تکنیکی مذاکرات کو ملتوی قرار نہیں دیا...

Trending