پاکستان
آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے سامنے مذاکرات کی بحالی کے لیے سات شرائط رکھ دیں، احتجاج ختم کرنے اور مسلح جتھوں کے خاتمے کا مطالبہ
مظفرآباد (صدائے سچ نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی نے ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے سات اہم شرائط پیش کر دی ہیں، جن میں دھرنے اور غیر قانونی احتجاجی سرگرمیوں کے فوری خاتمے، شاہراہوں سمیت تمام راستوں کو کھولنے، مسلح جتھوں کے خاتمے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو قانون کے حوالے کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔
اسمبلی کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے لیے پیش کردہ شرائط کے مطابق تمام دھرنے اور غیر قانونی احتجاجی سرگرمیاں فوری طور پر ختم کی جائیں اور شاہراہوں سمیت آمدورفت کے تمام راستے بلا رکاوٹ کھولے جائیں۔
دوسری شرط میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر عام شہریوں کو کسی دباؤ، رکاوٹ یا خوف کے بغیر اپنے گھروں کو واپس جانے اور معمولات زندگی بحال کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔
تیسری شرط کے تحت سنگین جرائم اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اسمبلی کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام مسلح جتھوں کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے زیر استعمال غیر قانونی اسلحہ سمیت انہیں ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش کیا جائے۔
پانچویں شرط میں پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
چھٹی شرط کے مطابق ریاستی اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستان و آزاد کشمیر کے خلاف اختیار کیے گئے ریاست مخالف بیانیوں پر عوامی سطح پر معذرت کی جائے اور آئندہ آئین و قانون کی پابندی اور پرامن طرز عمل اختیار کرنے کی غیر مبہم ضمانت دی جائے۔
ساتویں اور آخری شرط میں عہد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی قسم کی مسلح، پرتشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوا جائے گا اور تمام سیاسی و عوامی مطالبات آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے پیش کیے جائیں گے۔
آزاد کشمیر اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ ان سات شرائط کو ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے بنیادی نکات قرار دیا گیا ہے۔ ان شرائط پر ایکشن کمیٹی کا ردعمل اور مذاکراتی عمل میں پیش رفت آئندہ کی صورتحال کا تعین کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

