پاکستان
روضۂ معصومۂ سندھ کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی
کراچی (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے زائرین خدمت کمیٹی روضۂ معصومۂ سندھ کے سینئر نائب صدر بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی ایڈیٹرز کلب کے سیکریٹری جنرل منظر نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اگھم کوٹ، سندھ میں واقع حضرت بی بی خدیجہ ماہم سلام اللہ علیہا، دخترِ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضۂ اطہر کی تعمیر و ترقی، انتظامی امور اور زائرین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی نے روضۂ معصومۂ سندھ سمیت صوبے کے مختلف مزارات کی تعمیر و ترقی میں وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور محکمہ اوقاف سندھ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے بالخصوص سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر وسیع پیمانے پر کیے گئے ترقیاتی کاموں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
منظر نقوی نے کہا کہ سید ریاض حسین شاہ شیرازی کے لیے یہ ایک تاریخی اعزاز اور سعادت ہے کہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی صاحبزادی کے روضۂ اطہر کی تعمیر و ترقی ان کے دورِ وزارت میں انجام پا رہی ہے۔ انہوں نے اسے سندھ کے عظیم مذہبی، روحانی اور تاریخی ورثے کے تحفظ کی اہم خدمت قرار دیا۔
ملاقات میں روضۂ اطہر کے سرداب میں موجود قدیم، تاریخی اور مقدس کتبے کو محفوظ انداز میں زیارتِ عام کے لیے منتقل کرنے کی تاریخ مقرر کرنے، زیارت کے اوقات باضابطہ طے کرنے، خواتین خادماؤں کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ داخلی راستے مختص کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ سرداب کو مخصوص مواقع کے علاوہ بند رکھنے، باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے لیے مدت مقرر کرنے، مرکزی داخلی دروازے اور رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بہتری پر بھی گفتگو ہوئی۔
روضے کے اطراف، خصوصاً مرکزی داخلی راستے پر بڑھتی ہوئی تجاوزات اور دس سے زائد غیر مجاز کیبنوں کی موجودگی پر تشویش ظاہر کی گئی۔ اس سلسلے میں تجاوزات کے خاتمے اور محکمہ اوقاف کی نگرانی میں باقاعدہ دکانیں تعمیر کرکے قانونی معاہدوں کے تحت کرائے پر دینے کی تجویز پیش کی گئی تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے ساتھ مستقل آمدنی بھی حاصل کی جاسکے۔
زائرین کی سہولت کے لیے پینے کے صاف پانی کی مستقل سبیل قائم کرنے اور واش رومز کی صفائی کے لیے مستقل بنیادوں پر صفائی کارکن کی تعیناتی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
بریگیڈیئر (ر) کرار حسین عابدی اور منظر نقوی نے امید ظاہر کی کہ صوبائی وزیر اوقاف ان تجاویز پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے تاکہ روضۂ معصومۂ سندھ کو ایک محفوظ، منظم اور جدید سہولتوں سے آراستہ زیارت گاہ بنایا جاسکے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

