تازہ ترین
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، دیکھنا ہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں، امریکی صدر
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے،دیکھنا ہےایران کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے یا نہیں،دیکھتے ہیں ایران کس قسم کی پیش کش لاتا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبرطانوی خبررساں ایجنسی سےگفتگو میں کہا ایران کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئےبات چیت کرناچاہتاہے،تہران امریکی مطالبات کےمطابق پیش کش دینا چاہتاہے،ہم ایران میں ان لوگوں سےمذاکرات کررہے ہیں جو بااختیار ہیں
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نےکہاامریکا ایران پرمعاشی دباؤ بڑھا رہا ہے،امریکا ایران کی غیر قانونی تیل کی تجارت کو روکنےکیلئےفیصلہ کن اقدامات کررہا ہے،ایرانی تجارت کوسہارا دینے والے نیٹ ورک پردباؤ میں اضافہ کرینگے،ایران پر معاشی دباؤ بڑھانا آپریشن اکنامک فیوری کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب نے براہ راست مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کردیا
امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں،چین میں قائم آئل ریفائنری، 40 شپنگ کمپنیوں اورآئل ٹینکرپرپابندیاں لگائی گئی ہے،پابندیاں ان پر لگائی گئی ہیں جو ایران کے ساتھ کاروبار اورتیل منتقل کرنےمیں ملوث ہیں،امریکاایران کےساتھ تیل کاکاروبارکوروکنے مزید سخت اقدامات کر رہا ہے۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ امریکی فوج نے ایرانی پرچم والے ایک اور بحری جہاز کو روک دیا،ایرانی جہاز کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر روکا گیا،بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کی طرف جارہا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

