تازہ ترین
بات چیت یا مذاکرات کرنے کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں، ایرانی صدر
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، بات چیت یا مذاکرات کرنے کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں۔
تہران میں ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی بحالی سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی دشمنوں کے سامنے جھکے گی نہیں، مذاکرات یا بات چیت کی کوئی بھی کوشش ہرگز ہتھیار ڈالنے یا پسپائی کے مترادف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کا مقصد ایرانی عوام کے حقوق کی بحالی اور قومی مفادات کا بھرپور تحفظ ہے۔
مسعود پزشکیان نے متاثرہ علاقوں خصوصاً رہائشی یونٹس کی تعمیرِ نو کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو ذہنی سکون اور نفسیاتی تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ تمام سرکاری ادارے عوامی خدمت کے عمل کو مکمل ہم آہنگی، رفتار اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھانے کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری اسپیس فورس کی ایرانی افزودہ یورینیم پر نظر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جنگ کے باعث ہونے والی وسیع تباہی کے پیشِ نظر ملک کو اب بھی عوامی شمولیت، قومی یکجہتی اور سماجی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات سے کامیابی سے نکلنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

