Connect with us

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس میں شہد کی مکھیوں کا حملہ؟ میلانیا کے نئے بی ہائیو منصوبے کے بعد ہلچل مچ گئی

white-house-bee-attack

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں اُس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نارتھ لان پر اچانک ہجوم کی شکل اختیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس ایریا کے قریب فضا میں سیاہ نقطے نمودار ہوئے، جو بعد میں شہد کی مکھیوں کا بڑا جھنڈ ثابت ہوئے، تقریباً 20 منٹ بعد یہ مکھیاں نارتھ لان میں موجود ایک درخت پر چھتے کی شکل میں جمع ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے احاطے میں 2 نئی مکھیوں کی کالونیاں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ ساؤتھ لان میں وائٹ ہاؤس کی طرز پر تیار کیا گیا ایک نیا نمائشی چھتہ بھی نصب کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیمیلا نے حالیہ دورۂ امریکا کے دوران اس نئے بی ہائیو کا دورہ کیا تھا، شاہی جوڑا شہد کی مکھیوں کی افزائش اور ماحول دوست سرگرمیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ شہد کی مکھیاں بھی اب وائٹ ہاؤس سے تنگ آگئی ہیں، ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا یہ حملہ نہیں تھا، مکھیاں صرف یہ پوچھنے آئی تھیں کہ انسان 40 گھنٹے کام کرکے بھی شہد کیوں نہیں خرید سکتے۔

 ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ عام مکھیاں نہیں بلکہ نینو ڈرونز ہوسکتے ہیں، جو نگرانی سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

abraham-lincoln abraham-lincoln
تازہ ترین8 منٹس ago

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن کا عملہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہونے لگا

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود عملہ ذہنی صحت سے متعلق...

miftah-ismail miftah-ismail
پاکستان16 منٹس ago

کراچی دنیا کا چوتھا بدترین شہر ہے، یہاں تک پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی نے پہنچایا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور  رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ کراچی دنیا...

Sohail-Afridi Sohail-Afridi
پاکستان58 منٹس ago

سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کاعمران خان کی ہیلتھ رپورٹ پر تشویش کا اظہار ، ملاقات کا مطالبہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،اسد قیصر و دیگر قائدین نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے...

Trump Trump
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عمان نے ہرمز میں امریکی کوششوں میں مداخلت کی تو حملہ کیا جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو...

gold gold
پاکستان1 گھنٹہ ago

دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر تیزی دیکھی  جارہی...

irgc irgc
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب  کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

trump، iran-revolutionary-guard trump، iran-revolutionary-guard
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پاسداران انقلاب سے خفیہ رابطے کا انکشاف

 امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے وسط میں ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے جاری...

trump، south-korea trump، south-korea
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی صدر ٹرمپ ایران کیخلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا سے ناراض

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے پر جنوبی کوریا...

pm-sharif-and-trump pm-sharif-and-trump
پاکستان10 گھنٹے ago

وزیراعظم کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد (سداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کے حمایت...

adyala-jail adyala-jail
پاکستان10 گھنٹے ago

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع...

Trending