Connect with us

پاکستان

راولپنڈی: سرکاری کارروائی کے دوران ٹی ایم اے ٹیم پر مبینہ فائرنگ و تشدد، مقدمہ درج، ملازمین کا فوری کارروائی کا مطالبہ

Tehsil-Municipal-Administration

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) نواز شریف پارک اور نو تعمیر شدہ یورولوجی اسپتال (کڈنی سینٹر) کے قریب مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران ٹی ایم اے (میونسپل انتظامیہ) کے ملازمین پر ہوائی فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ٹی ایم اے کی ٹیم سرکاری جگہ واگزار کرانے اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے موقع پر پہنچی تھی۔ اسی دوران مبینہ طور پر مقامی شوروم سے تعلق رکھنے والے افراد نے مزاحمت کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قیصر شاہ مسلح کلاشنکوف اور ملک نومی مسلح پسٹل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹی ایم اے اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی، سرکاری عملے پر حملہ کیا اور تشدد کیا۔درج رپورٹ کے مطابق ملزمان نے انسپکٹر راجہ تنویر کو پسٹل کے بٹ مارے اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد متاثرہ اہلکاروں نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور مبینہ ہوائی فائرنگ کے شواہد کے طور پر خول بھی تحویل میں لے لیے۔ واقعے کے بعد علاقے کے دکانداروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا۔

ٹی ایم اے ملازمین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ذمہ دار افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور مری روڈ پر احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ٹیم پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات اور غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں بعض تعمیرات قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں اور انتظامیہ کو دیگر شہروں کی طرز پر مؤثر آپریشن کرنا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان4 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان5 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان5 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان5 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان5 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین14 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان14 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین14 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending