Connect with us

پاکستان

امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران کا پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ

Iran Trade

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکا سے جنگ بندی کے بعد ایران نے پاکستان سے بڑی تجارت شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دو ماہ کے دوران ایران کے دوسرے بڑے تجارتی وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا ہے۔

ایران نے پاکستان میں ایل پی جی اسٹوریجز  اور سرمایہ کاری کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

رہنما ایف پی سی سی آئی محمد علی حیدر کے مطابق  ایف پی سی سی آئی میں معاہدے پر دستخط ہوئے، ایرانی وفد میں کان کنی کے سرمایہ کار اورچاول امپورٹرز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

رہنما ایف پی سی سی آئی کے مطابق  مکمل جنگ بندی کے بعد پاک ایران تجارت 10 ارب ڈالر تک پہنچانےکا ہدف ہے۔

دوسری جانب  اسلام آباد میں ایرانی سفیر اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر قیصراحمد نے متعلقہ  وزارتوں کے ساتھ مسئلہ حل کرنےکی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیےکے مطابق  ایران نے پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی دینےکی پیشکش کی ہے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو طے شدہ 10ارب ڈالر تک بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے مطابق دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور ایران نے سرحدی تجارت میں اضافےکے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا ہے، روزانہ سرحد پارٹرکوں کی تعداد 2000 تک بڑھانےکی تجویز زیر غور ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف  اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی قیادت کو سراہا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

naheed khandand safdar abbasi naheed khandand safdar abbasi
پاکستان11 گھنٹے ago

​پی پی پی ورکرز کا قائدِ اعظم کے پاکستان، ۱۹۷۳ء کے آئین اور جمہوریت سے وابستگی کا اعادہ

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز (پی پی پی ڈبلیو) کے صدر ڈاکٹر صفدر علی...

Iran Pakistan Iran Pakistan
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران  ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل...

Southern Lebanon Southern Lebanon
تازہ ترین12 گھنٹے ago

اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے، لبنانی فائر فائٹرز

لبنانی فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر جنوبی لبنان کے جنگلات میں آگ لگا رہا ہے۔ ...

IG-SINDH IG-SINDH
پاکستان12 گھنٹے ago

میر رضا کیس میں غلطیاں ہوئیں،آئی جی سندھ کا بڑا اعتراف

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ میررضا کیس میں غلطیاں ہوئیں اب ہم نے ازالہ کردیا ہے،نئی...

Trump Trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ہم نے پاسداران انقلاب کو ختم کردیا ہے اور وہ فرار ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر...

rain-karachi rain-karachi
پاکستان12 گھنٹے ago

بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

پی ڈی ایم اے  نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ اعلامیے کے...

Mir-Raza-New Mir-Raza-New
پاکستان12 گھنٹے ago

میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) مقتول میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے جناح اسپتال کے میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر...

Mohsin Naqvi and Iranian President Mohsin Naqvi and Iranian President
پاکستان21 گھنٹے ago

محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، بات چیت کی تفصیلات سامنے آگئیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اندرونی...

Red Sea Red Sea
پاکستان21 گھنٹے ago

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں...

trump-iran-deal trump-iran-deal
تازہ ترین21 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے،ہم بہت مضبوط پوزیشن میں ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر صورتِ حال ’اچھی سمت...

Trending