تازہ ترین
اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے، بچے اور خاتون سمیت مزید 7 شہری شہید
بیروت (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے، وادی بقاع اور صور میں وحشیانہ بمباری سے بچے اور خاتون سمیت مزید 7 شہری شہید ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنگ شروع ہونے سے اب تک 4 ہزار 106 لبنانی شہید ہوچکے جس میں 383 بچے، 250 اور 135 طبی عملہ شامل ہے۔ 12 ہزار سے زائد شہری زخمی بھی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں 3روز کے دوران افسر سمیت 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنوبی لبنان میں جاری مسلسل لڑائی نے اس وقت پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔ یہ جنگ اتنی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے کہ اس کی وجہ سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے ہونے والا ایک بڑا امن معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا۔
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اسرائیل کو لبنان میں حملے روکنے ہوں گے۔ جس پر اسرائیل نے کہا کہ اگر حزب اللہ اسرائیل پر حملے روک دے، تو اسرائیل بھی اس پر حملے نہیں کرے گا۔ لیکن یہ حملے تاحال نہیں رکے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو8 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان3 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

