پاکستان
اعظم نذیر تارڑ کا اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کمیشن برائے حقوقِ اقلیت ایکٹ 2025ء تقریباً دو سالہ مشاورتی عمل اور تمام مذہبی برادریوں کے اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا، جو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن کے چیئرمین اور اراکین کی تقرری کا عمل جاری ہے اور توقع ہے کہ کمیشن آئندہ چند ہفتوں میں فعال ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مذہبی آزادی، مساوی حقوق اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکلز 20، 25 اور 36 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں نے قومی ترقی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعلیم، مکالمے اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بار ایسوسی ایشنز کو قانونی آگاہی اور کمزور طبقات کی معاونت میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے ہولی سی (ویٹیکن) کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ میں اس کے کردار کو بھی سراہا۔ تقریب میں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک بھی شریک تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

