تازہ ترین
عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا واضع مؤقف ہے سب سے پہلے پاکستان ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کریں گے، عمران خان کےبچے کبھی پاکستان کے خلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں بند کی گئیں،اب بشری بی بی کی ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، جو لوگ ملاقاتوں میں رکاوٹ ہیں ان کو عوام کے جذبات کا خیال نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے،ان کی فیملی کوبھی ملاقات کرنےنہیں دی جا رہی، گزشتہ چار ہفتوں سے بشری بی بی کی ملاقات بند ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ملک میں تناؤ اور انارکی ہو، اچکزئی صاحب آج واپس آرہے ہیں کل ہماری پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہے، جہاں تمام معاملات پر گفتگو ہوگی۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اختیار محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا ہے، ہم چاہتے سیاسی مسئلوں کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے، کچھ لوگ ہیں جو مسائل کا سیاسی حل نہیں چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 14 ماہ بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کی معطلی پر فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالت نے کہا ہے اب مرکزی اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، پاکستانی سمجھتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاسی بنیادوں پر جیل میں رکھا گیا ہے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا واضع مؤقف ہے سب سے پہلے پاکستان ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی نہ ہم کریں گے، عمران خان کےبچے کبھی پاکستان کے خلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کی باتوں کو متنازعہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کے جی ایس پی پلس کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ 2025 کے بعد پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہم نے بھرپور ساتھ دیا ، سعودی عرب نے جوابی حملے نہ کرکے اچھا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے کیا معاہدے کیے ہیں آج تک پارلیمنٹ کو نہیں بتایا گیا، پاکستان ثالثی کر رہا ہے یہ بھی پارلیمنٹ کو نہیں بتایا جارہا، مطالبہ ہے کہ پاکستان کی جو بھی پالیسی ہے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سہیل آفریدی صاحب جو کہہ رہے ہیں اللہ نہ کرے کسی کی لاش گرے، اللہ نہ کرے کہ کوئی گولی چلے ہم پرامن لوگ ہیں، عوام کو ڈرانے کی ضرورت نہیں کہ گولی چلے گی یا یہ ہوگا وہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کا کوئی ورکر قانون کو اپنے ہاتھ میں لے، فی الحال ہم یہ نہیں سوچ رہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں واپس جائیں، کمیٹیوں سے نکلنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا وہی اس بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

