Connect with us

پاکستان

جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

belarus-pakistan-air-force-chief

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد جس کی قیادت مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور دفاع کے پہلے نائب وزیر میجر جنرل مراویکو پاویل نکولایووچ کر رہے تھے، انھوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی ترقی، صنعتی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور ابھرتی ہوئی فضائی و خلائی ٹیکنالوجیز میں تعاون پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے معزز وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید خطوط پر استوار کرنے کی حکمتِ عملی، خودانحصاری پر مبنی اقدامات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ مضبوط اور پائیدار شراکت داری کے فروغ کے لیے عسکری تعاون، مشترکہ تربیتی سرگرمیوں، تکنیکی اشتراک، دفاعی و صنعتی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں روابط کو مزید وسعت دینا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں دوست ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں، باہمی تربیت اور تکنیکی و آپریشنل تعاون کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ اشتراک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

میجر جنرل مراویکو پاویل نکولایووچ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی بصیرت افروز قیادت میں پاک فضائیہ کی شاندار پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس کی آپریشنل تیاری، جدید تکنیکی صلاحیتوں اور خودانحصاری پر مبنی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی افواج کے لیے ایک قابلِ تقلید نمونہ قرار دیتے ہوئے دفاع، فضائی و خلائی شعبوں اور تربیتی میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتا ہوا دفاعی تعاون عملی اور دیرپا نتائج کا حامل ثابت ہوگا۔

اس موقع پر معزز مہمانوں نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جدید تحقیق، اختراع اور اشتراکِ عمل کے ذریعے فضائی و خلائی صنعت کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ایک انقلابی مرکز قرار دیا۔

بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ عسکری شراکت داری کے استحکام اور وسعت کا مظہر ہے۔ یہ دورہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اور بیلاروس دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر اپنے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین6 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین6 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان7 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین8 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending