Connect with us

پاکستان

ایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

Fauji-Fertilizers-Company

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے گزشتہ روز 29 جولائی 2026 کو منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق مالی سال میں یوریا پلانٹس نے 1,417 ہزار ٹن یوریا تیار کیا، جبکہ سونا ڈی اے پی کی 369 ہزار ٹن پیداوار بھی حاصل کی گئی۔ یوریا کا آف ٹیک بڑھ کر 1,404 ہزار ٹن ہو گیا ہے جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 1,122 ہزار ٹن تھا جبکہ ڈی اے پی کی فروخت، بشمول درآمد شدہ مصنوعات 2026 میں 288 ہزار ٹن سے بڑھ کر 318 ہزار ٹن ہو گئی۔ آف ٹیک میں اضافے کے نتیجے میں یوریا کا مارکیٹ شیئر پہلے کے %48 سے بہتر ہو کر %56 ہو گیا جبکہ ڈی اے پی کے مارکیٹ شیئر میں %3 اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ %66 تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام مصنوعات کا ریونیو 200 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 2025 کے دوران یہ 155 ارب روپے تھا جس کی بنیادی وجہ فروخت کے حجم میں اضافہ ہے۔ آمدنی میں اضافے، آپریٹنگ اخراجات پر قابو، اور 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی نے کمپنی کو 41.8 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کرنے کے قابل بنایا۔ اس منافع کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 29.1 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 27.0 روپے تھی۔

ایف ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2026 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 14.5 روپے فی شیئر عبوری ڈیویڈنڈ (منافع منقسمہ) کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کا مجموعی ڈیویڈنڈ 23.0 روپے فی شیئر ہو گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Mohsin-Naqvi Mohsin-Naqvi
پاکستان53 منٹس ago

جب تک سیاستدان ملکی نظام ٹھیک نہیں کریں گے فیلڈ مارشل کی محنت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، محسن نقوی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جب تک سیاستدان ملک کا نظام ٹھیک...

ali-parvez-malik ali-parvez-malik
پاکستان59 منٹس ago

ڈی ریگولیشن کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی اراکین کی روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے فارمولے کی تعریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئل سیکٹر کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کی جانب پیش رفت  سامنے آئی ہے، وزیر...

gavel gavel
پاکستان1 گھنٹہ ago

وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اورمراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا بنیادی حق قراردیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے پنشن اور پنشنری مراعات کو ریٹائرڈ ملازمین کا جائز بنیادی قانونی...

IRGC IRGC
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حملہ آور کی مدد میں شریک ممالک نے اپنا طرز عمل درست نہ کیا تو انہیں سخت جواب دیا جائےگا، ایرانی پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے  ایران کے خلاف حملہ آوروں کی مدد کرنے والے ممالک کو خبردار...

belarus-pakistan-air-force-chief belarus-pakistan-air-force-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد جس کی قیادت مسلح افواج کے چیف آف...

Fauji-Fertilizers-Company Fauji-Fertilizers-Company
پاکستان2 گھنٹے ago

ایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ایف سی) نے گزشتہ روز 29 جولائی 2026 کو منعقدہ...

Motorway Motorway
پاکستان3 گھنٹے ago

موٹروے پولیس کی روہڑی کے قریب کارروائی، اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 ملزمان گرفتار

روہڑی (صداۓ سچ نیوز) موٹروے پولیس نے روہڑی کے قریب ایم فائیو پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش...

iran-gas-blast iran-gas-blast
پاکستان3 گھنٹے ago

سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت، یومیہ کتنی پیدوار ہو گی ؟ خوشخبری آ گئی

سجاول (صداۓ سچ نیوز) سندھ کے ضلع سجاول میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا گیا ہے،...

iraq iraq
تازہ ترین3 گھنٹے ago

سعودی عرب پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کرنےکا کوئی ثبوت موجود نہیں، ترجمان عراقی فوج

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل صباح النعمان نےکہا ہے کہ...

us-attack-on-iran us-attack-on-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

کیا ایران کے اردن میں امریکی ایئر بیس پر حملے میں F-35 طیارے تباہ ہوئے؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اردن میں قائم امریکی الازرق ایئربیس...

Trending