Connect with us

پاکستان

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں کروڑوں کا گھپلا، وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کاروائی کرنے میں ناکام

District Health Authority Rawalpindi

راولپنڈی (صدائے سچ خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کروڑوں روپے کے مبینہ مالی غبن کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار۔

وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کی جانب سے بار بار دیے گئے احکامات بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ہو رہے ہیں جس سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ محکمہ صحت کے بعض افسران وزیراعلیٰ کے اصلاحاتی وژن کے برعکس کام کر رہے ہیں۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق لوکل پرچیز کے نام پر ادویات، طبی آلات، جنرل اسٹور آئٹمز، اسٹیشنری، پرنٹنگ اور دیگر سروسز کی خریداری میں مالی سال 2019-20 سے 2023 تک مجموعی طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آڈٹ اعتراضات سامنے آنے کے بعد 26 دسمبر 2022 کو پہلی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی، جس نے 27 فروری 2023 کو اپنی رپورٹ میں سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد کے براہِ راست نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی اور رقم کی فوری ریکوری کی سفارش کی۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے 100 بنیادی مراکز صحت، 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز، 15 گورنمنٹ رورل ہیلتھ ڈسپنسریز اور 6 زچہ بچہ مراکز میں بغیر طلب مہنگے نرخوں پر ادویات کی خریداری ظاہر کی گئی، جبکہ متعدد مقامات پر ادویات اور طبی سامان کی فراہمی صرف کاغذات تک محدود رہی۔

رپورٹ کے مطابق ٹینڈر کے ذریعے پبلک خریداری کے بجائے خریداری کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے اوپن مارکیٹ سے مہنگی کوٹیشنز پر ادویات اور آلات خریدے گئے، جو پیپرا رولز 8 اور 22 کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ ریٹس سے زائد اسٹیشنری، پرنٹنگ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز کی ادائیگی بھی کی گئی، جبکہ 89 لاکھ روپے سے زائد کی ایسی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں جن کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی واضح انکوائری رپورٹ اور سفارشات کے باوجود نہ تو ذمہ دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی سرکاری خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی ریکوری کی جا سکی۔ پہلی انکوائری کے بعد 14 اپریل 2023 کو دوسری کمیٹی قائم کی گئی، جسے 8 مئی تک رپورٹ دینا تھی، تاہم رپورٹ پیش ہونے سے قبل ہی اس کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا۔

بعد ازاں تیسری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، لیکن مقررہ مدت گزرنے کے باوجود اس کی رپورٹ بھی سامنے نہیں آ سکی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کو متعدد بار رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، تاہم ان ہدایات پر بھی تاحال کوئی مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ باخبر حلقوں کے مطابق یہ طرزِ عمل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس واضح مؤقف کے منافی ہے جس کے تحت وہ چاہتی ہیں کہ سرکاری ادارے شفاف، جوابدہ اور عوامی خدمت کے حقیقی مراکز بنیں۔

دوسری جانب سابق سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر انصر اسحاق کا کہنا ہے کہ بطور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر انہوں نے آڈٹ اعتراضات سامنے آنے پر بروقت اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا اور شفاف تحقیقات کے لیے تحریری مراسلے ارسال کیے، تاہم انکوائری رپورٹس کو فائلوں میں دبانا اور بار بار کمیٹیاں بدلنا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاملے کو دانستہ طور پر طول دیا جا رہا ہے۔

سرکاری اور عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کر رہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ کی واضح ہدایات، وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے احکامات اور ثابت شدہ مالی بے ضابطگیوں کے باوجود بھی کوئی عملی کارروائی نہیں ہو پاتی تو ایسے افسران کے خلاف کب اور کیسے کارروائی کی جائے گی جو وزیراعلیٰ کے اصلاحاتی وژن کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بروقت ریکوری اور قانونی کارروائی نہ ہونا نہ صرف سرکاری وسائل کے ضیاع بلکہ نظامِ احتساب کی ساکھ کے لیے بھی ایک سنجیدہ چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان1 دن ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان1 دن ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 دن ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین1 دن ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان1 دن ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین1 دن ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان2 دن ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان2 دن ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین2 دن ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین2 دن ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending