Connect with us

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ

Trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وہ مذاکرات کریں گے بھی یا نہیں، ایرانی بے وقوف نہيں ہیں، وہ بہت اسمارٹ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کے لیے بھیک مانگ رہا ہے، اگر جنگ بندی نہیں ہوئی تو ایران پر بے رحمی سے حملے کریں گے، اسے ایک معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ امریکی حملوں کا سامنا رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا ہے، امریکا نے ایران کے ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کردیا، ایرانی نیوی اور فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایران کی عسکری قوت اور مواصلاتی نظام کو تباہ کردیا، حملہ نہ کرتے تو ایران دو تین ہفتوں میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا، ایران اب امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں نیٹو ممالک نے کوئی مدد نہیں کی، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، میں نے 25 سال پہلے بھی کہا تھا نیٹو کاغذی شیر ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران جنگ سے پریشان ہو کر خلیجی ممالک پر حملے کر رہا ہے، ایران نے خلیجی ممالک پر بمباری کی اور مشرق وسطی پر قبضے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  سمندری راستے سے منشیات امریکا آنے میں 98 فیصد کمی ہوئی، ہم نے 4 سے 6 ہفتوں میں نتائج حاصل کرنے کا اندازہ لگایا تھا، ایران میں مطلوبہ نتائج اندازوں سے پہلے حاصل کرلیے، جو آج ایران کے خلاف کیا ہے 47 سال پہلے ہونا چاہیے تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Russian-President-Putin Russian-President-Putin
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران جنگ کے نتائج اُتنے ہی سنگین ہوسکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے، صدر پیوٹن

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا...

erdogan erdogan
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران میں بہنے والے آنسو مختلف نہيں، قاتل کو نام سے فرق نہیں پڑتا، طیب اردوان

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں بہنے والے آنسو...

steve-witkoff-on-iran steve-witkoff-on-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسعودہ پیش کیا ، سٹیو وٹکوف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت...

navyy navyy
تازہ ترین4 گھنٹے ago

طیارہ بردار جہاز ابراہم لنکن پر امریکی فوجی زخمی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی آپریشنز کے دوران ایک...

witkof witkof
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران نے مذاکرات میں امریکی درخواستوں کو بار بار ٹھکرایا، وٹکوف

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کا اصرار تھا...

gas-reserves gas-reserves
پاکستان4 گھنٹے ago

مقامی سطح پر تیل اور گیس کے شعبے میں بڑی پیشرفت

خیرپور (صداۓ سچ نیوز) ملک میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ...

Trump Trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دے دیا،...

iran-speaker-and-fm iran-speaker-and-fm
تازہ ترین12 گھنٹے ago

پاکستان کی درخواست پر امریکا نے دو ایرانی رہنماؤں کو ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے پاکستان کی درخواست پر 2 ایرانی رہنماؤں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے...

gold gold
پاکستان12 گھنٹے ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونا کی قیمت میں پھر بڑی کمی

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونا کی قیمت میں پھر...

Trending