تازہ ترین
امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فوجی صلاحیت کو ختم کردیا،ہم نے ایران کے ڈرونز ،نیوی ، ریڈار سسٹم اور فضائیہ کو مکمل ختم کردیا ہے ، وہ امریکا کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں اور ڈیل کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین ڈیل کی تھی،ہمیں نہیں معلوم کہ ہم کوئی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں یا نہیں،میں ایک زبردست مذاکرات کار ہوں،اگر ہم ایران پر حملہ نہ کرتے تو دو ہفتے میں ایٹمی ہتھیار بنا لیتا،ہم نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا ،کوئی بھی عقلمند شخص کی کہانی پر یقین نہیں کرے گا،ایران کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر ختم ہوچکا،امریکا کو کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں،نیٹو کاغذی شیر کے سوا کچھ نہیں ہے، نیٹو نے ایران کے حوالے سے ہماری مدد نہیں کی ، دیکھتے ہیں صحیح ڈیل کرسکتے ہیں یا نہیں،ایران کے پاس موقع ہے وہ جوہری ہتھیار ختم کردے، امید ہے آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

