تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ شدت کے ساتھ جاری رہے گی، امریکی وزیر جنگ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پرگیا،امریکی فوجیوں سے ملاقات کی،ہماری طیارے ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے،ہمارے پائلٹ ایران میں بہت موثر طریقے سے کام کرتے ہیں،ایران میں اہداف کا حصول کامیابی سے جاری ہے۔
امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ آپریشن ایپک فیوری کامیابی اور تیزی سے جاری ہے،ہم نے ایرانی نیوی ،فضائی اور لیڈر شپ کو ختم کردیا،گذشتہ روز ایران میں 200مقامات پر حملے کئے،ایران کچھ میزائل فائر کرتا ہے وہ بھی ہم گرادیتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ جنگ میں آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے،امریکا کے بہت آپشنز موجود ہیں لیکن ایران پر آپشنز کم ہوتے جارہے ہیں،ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو جنگ مزید شدت کے ساتھ جاری رہے گی، اگر ایران سمجھداری کا مظاہرہ کرے تو وہ معاہدہ کر لے گا، ایران کی سپلائی چین کو مکمل طور پر تباہ کردیا، ایران کی نئی حکومت پہلے والی سے عقل مند ہونی چاہیے۔
اس موقع پر جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ اور کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے،ایران میں اہم صنعتی اور تحقیقی مراکز پر حملے جاری ہیں،امریکی فوج نے ایران کی بحریہ کے 150 سے زائد جہاز تباہ کر دیے، ایرانی میزائلوں کی مینوفیکچرنگ سائٹس کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں،ایران میں اب تک 11,000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

