پاکستان
بدعنوانی پر سزا کاٹنے والے میاں خرم رسول سے صدارت کا عہدہ واپس لیا جائے، فیاض شاہ بانی بینظیر فورس
راولپنڈی(صدائے سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء، اسیر جمہوریت ،بے نظیر فورس کے بانی سید فیاض شاہ نے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی کو کرپٹ اور بدعنوان عہدیداروں سے بچایا جائے۔ میاں خرم رسول کو ماضی میں بدعنوانی پر سزا ہو چکی ہے۔
پارٹی کے نظریات اور افکار سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے. ان کی تعیناتی سے راولپنڈی میں پارٹی کا گراف نیچے آئے گا۔ سید فیاض شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں اور نظریاتی کارکنوں پر ان کو مسلط کیا گیا ہے۔
انہوں نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور راجہ پرویز اشرف سے اپیل کی ہے کہ ہم نے پارٹی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلی قیادت میاں خرم رسول سے راولپنڈی کی صدارت واپس لے کر پارٹی کے مخلص اور قربانیاں دینے والوں کو صدارت سونپی جائے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

