پاکستان
کراچی: رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی، 5 افراد جھلس گئے
کراچی (صدائے سچ نیوز) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رہائشی عمارت میں واقع آئل ڈپو میں آگ لگ گئی۔ آگ نے قریبی مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔ 5 افراد جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق آگ نے متاثرہ مکانات کو جُزوی طور پر لپیٹ میں لیا تھا۔ گیس لائن سے اخراج کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے بعد گیس اور بجلی کی فراہمی بند کرا دی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اس آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے، جسے بجھانے کی کوشش جاری ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے بعد گلی میں آئل پھیل گیا، آگ سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام افراد آگ کے باعث بہنے والے آئل سے متاثر ہوئے ہیں۔
آگ سے تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

