تازہ ترین
یوکرین کے شہر زپوریزہیا پر روسی حملہ، 2 افراد ہلاک اور 22 زخمی
زپوریزہیا (صداۓ سچ نیوز) یوکرین کے جنوب مشرقی شہر زپوریزہیا پر روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
علاقائی حکام کے مطابق روسی حملے میں رہائشی عمارتوں، نجی مکانات، گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ متاثرہ عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں جبکہ کئی مقامات پر ملبہ پھیل گیا۔
علاقائی دفاعی کونسل کے عہدیدار ایوان فیدوروف نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ بعض افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق روس نے گزشتہ رات یوکرین کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، جس سے شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

