Connect with us

پاکستان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ

crude-oil

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریپبلکنز کے لیے سیاسی خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 105اعشاریہ3 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برطانوی کروڈ آئل کی قیمت 117ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توانائی کمپنیوں کے سربراہان سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایرانی بندرگاہوں کی ممکنہ ناکہ بندی کے پیش نظر عالمی تیل منڈی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تیل کی پیداوار، شپنگ اور گیس مارکیٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ترجمان کے مطابق طویل ناکہ بندی کی صورت میں امریکی توانائی حکمت عملی پر غور کیا گیا، امریکی صارفین پر اثر کم کرنے کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔ امریکی حکام نے کہا کہ ایران سے متعلق پالیسی میں ڈیل اور سفارتکاری ترجیح ہے مگر ناکہ بندی سے دباؤ برقرار ہے۔

خام تیل کی قیمتوں سے متعلق پیشگوئی

قبل ازیں ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ امریکا کی ناکہ بندی پالیسی سے تیل 120 ڈالرفی بیرل ہوگیا، تیل کی قیمت 140 ڈالرفی بیرل تک جاسکتی ہے۔

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے چیلنجنگ صورتحال 

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا تیل کی قیمتوں کے حوالے سے چیلنجنگ صورتحال کا سامنا ہے۔ قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ جنگ سے پہلے تیل کی مد میں پاکستان کا ایک ہفتے کا بل 30 کروڑ ڈالر تھا اب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اجتماعی کوششوں سے صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات کررہے ہیں۔

 پیٹرولیم لیوی میں بڑا اضافہ متوقع

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم لیوی 1468 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ وصول ہونے کا امکان ہے، حکومت لیوی مزید بڑھانے پر غور کر رہی ہے، آئی ایم ایف نے حکومت پر سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ میرے سوال‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر  رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

list-of-us-military-assets list-of-us-military-assets
تازہ ترین4 منٹس ago

ایرانی حملوں میں تباہ یا شدید نقصان اٹھانے والے امریکی فوجی اثاثوں کی فہرست جاری

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسدارنِ انقلاب نے ایران پر امریکی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی حالیہ...

yemen-missle-attack yemen-missle-attack
تازہ ترین11 منٹس ago

اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل مار گرانے کا دعویٰ

عمّان (صداۓ سچ نیوز) اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کی...

gaza gaza
تازہ ترین21 منٹس ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، خان یونس میں خیمے پر بمباری سے 3 فلسطینی شہید

غزہ (صداۓ سچ نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری،خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر اسرائیلی...

bushra-bibi bushra-bibi
پاکستان29 منٹس ago

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف،اسپتال میں طبی معائنہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ میں تکلیف کے باعث...

mobile-phone mobile-phone
تازہ ترین37 منٹس ago

امریکی فوجیوں کے موبائل کے استعمال سے ایران کو معلومات ملنے کا انکشاف

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ فوجیوں کی جانب سے موبائل فون...

YouTube YouTube
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستانی یوٹیوب چینلز کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ

پاکستانی یوٹیوب کری ایٹرز کی مقبولیت اب ملکی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکی ہے۔  ویڈیو شیئرنگ...

iraq iraq
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

عراق نے اپنی سر زمین سے سعودی عرب پر حملوں کے ثبوت مانگ لیے

بغداد (صداۓ سچ نیوز) عراق نے سعودی عرب پر حملے میں عراقی سر زمین کے استعمال کے دعوے کا ثبوت...

Khyber-Pakhtunkhwa-Police Khyber-Pakhtunkhwa-Police
پاکستان2 گھنٹے ago

ہنگو، دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

ہنگو(صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید 10 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ہنگو میں...

blast blast
تازہ ترین15 گھنٹے ago

عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کی ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں سے عراق کو جنگ سے دور رکھنےکی اپیل

بغداد (صداۓ سچ نیوز) ایکس پر جاری بیان میں مقتدیٰ الصدر نےکہا کہ چونکہ عراق کی مقدس سرزمین سے ایران...

pakistan volleyball championship pakistan volleyball championship
پاکستان15 گھنٹے ago

پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ اسلام...

Trending