تازہ ترین
سونے اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں؛ کتنا اضافہ ہوا؟
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی برقرار ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 83 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ کشیدگی کے باعث سپلائی خدشات کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی اونس سونا 88 ڈالر مہنگا ہو کر 5,176 ڈالر تک پہنچ گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رخ کر رہے ہیں۔
عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان کی مارکیٹ میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق جب تک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہے گی، تیل اور سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔
-
پاکستان4 دن agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

