پاکستان
سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمتی دھات جنوری کے بعد سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن ہے۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4,254.11 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ سیشن میں سونے کی قیمت 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4,312 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔
دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.8 فیصد اضافے سے 61.96 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد اضافے سے 1,735.71 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1,367.06 ڈالر فی اونس پر رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کی امیدوں کے باعث مہنگائی کے خدشات میں کمی آئی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں کو 4,000 ڈالر سے اوپر کی سطح سے مزید بڑھنے میں مدد ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 11300 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے سے تجاوز کرگیا۔ 2 روز میں مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت 21ہزار 300روپے بڑھ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر آج بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

