پاکستان
حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایشیاتی ترقیاتی بینک سے 138 ارب 48 کروڑ روپے کے مساوی قرض لیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینک مجوزہ پروگرام کیلئے 15 کروڑ 92 لاکھ روپے تکنیکی امداد بھی دے گا، نیا پروگرام یکم نومبر 2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق موجودہ پنشن سسٹم قومی خزانہ پر بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے، یہ قرض رواں سال سے مالی سال 2029 تک لیا جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

