Connect with us

پاکستان

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

IIUI Lecture on Public Policy

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نوجوانوں کا آگاہ ہونا اور علمی پختگی کے ساتھ وسیع تر علمی مکالمے میں شامل ہونا ضروری ہے۔ ملک کی آئینی بنیادوں، بین الاقوامی ذمہ داریوں اور مختلف حوالوں سے اس کے ممکنہ کردار کو سمجھنا عصرِ حاضر میں پاکستان کےعالمی کردار کے بارے میں متوازن اور باخبر نقطۂ نظر تشکیل دینے کے لیے ضروری ہے۔

ان خیالات  کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس)، اسلام آباد اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے منعقدہ لیکچر سیریز کے دوسرے لیکچر میں کیا گیا۔ ’’ آئین، ریاست اور عالمی ذمہ داری سے متعلق پاکستانی تناظر‘‘کے عنوان سے منعقدہ یہ لیکچر عوامی پالیسی، قومی شناخت اور تزویراتی فکر کے موضوعات پر جاری لیکچر سیریز کا حصہ تھا۔ تقریب کا اہتمام فیصل مسجد سے ملحق علامہ اقبال آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔  کلیدی مقرر معروف ماہرِ قانون اور سابق وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و پارلیمانی امور احمر بلال صوفی  تھے، جو وہ آئی پی ایس کی قومی مشاورتی کونسل کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

افتتاحی کلمات میں اسلامی یونیورسٹی میں کلیہ سماجی علوم کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر منظور خان آفریدی نے ریاست، آئینی امور، پارلیمانی معاملات اور پاکستان کی عالمی ذمہ داریوں سے متعلق عصرِ حاضر کی بحث میں موضوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کلیدی خطاب کرتے ہوئے احمر بلال صوفی نے قومی اور بین الاقوامی معاملات کا باخبر اور غیر جانب دارانہ تجزیہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی آئینی شناخت سے متعلق مباحث کا جائزہ لیتے ہوئے ۱۹۷۳ ءکے آئین کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس آئین نے پاکستان کی اسلامی جمہوری شناخت کو مزید مستحکم کیا اور اس کردار کے تحفظ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شرعی عدالت جیسے ادارے قائم کیے۔

بین الاقوامی قانون کے حوالے سے انہوں نے حقِ دفاع ، مساوات اور معاہداتی ذمہ داریوں کی تکمیل سمیت بعض بنیادی اصولوں کی مسلسل اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسدار ریاستیں عالمی نظام میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس منظر نامے میں پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع، امن سے وابستگی کی آئینہ دار تاریخ اور ثقافتی تنوع  کی بنیاد پر ایک ایسی ممکنہ عالمی قوت ہے جو  متعدد مواقع پر ترقی پذیر ممالک کی سرکردگی کر چکا ہے۔  انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی علمی تعلیم کو موجودہ حالات اور عالمی پیش رفت سے جوڑیں، نئے خیالات کو فروغ دیں اور عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کریں۔

اختتامی کلمات میں چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمان نے قومی شناخت کے اظہار کے طور پر اردو زبان کو علمی اور فکری مکالموں کی زبان بنانے پر زور دیا۔ موجودہ دنیا کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے ایک ایسے عالمی نظام کی ضرورت کو اجاگر کیا جس کی بنیاد انسانی اقدار اور ہدف تعمیری انداز میں تمام اقوام اور ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہو۔ جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے طاقت کی بنیاد پر عالمی امور نمٹانے کی سوچ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے عوامی بیداری پر زور دیا۔

عالمی امور میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے خالد رحمٰن نے طلبہ کو اقوام متحدہ میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنے اور عالمی طاقت کے بدلتے ہوئے رجحانات کو سمجھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے نئے معاشی، سیاسی اور تکنیکی مراکز کے ابھرنے، غیر ریاستی و نجی عناصر کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کثیر قطبی عالمی نظام کی جانب پیش رفت کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ بین الاقوامی مسابقت لازماً تنازع کا باعث نہیں بنتی، بشرطیکہ استحکام اور تعاون کے لیے مؤثر ڈھانچے موجود ہوں۔

لیکچر کے بعد سوال و جواب کا تفصیلی سیشن ہوا، جس میں طلبہ اور دیگر شرکا نے لیکچر میں زیرِ بحث آنے والے موضوعات پر سوالات کیے اور تبادلۂ خیال کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Petrol
پاکستان26 منٹس ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 گھنٹہ ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان2 گھنٹے ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان1 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Strait of Hormuz Strait of Hormuz
تازہ ترین1 دن ago

ایران کی پاسداران انقلاب فورس کا امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ

تہران (صدائے سچ نیوز) ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے امریکی جاسوس آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر ایجنسی...

Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2. Announcement regarding the assumption of responsibilities by members of the Civic and Character Building Society at Islamabad Model College for Girls, F-6/2.
پاکستان1 دن ago

اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں سِوک اینڈ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے ارکان کا ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سکس ٹو میں ایوننگ شفٹ کی کلاس نمائندگان...

Syed Shajjar Abbas Advocate Syed Shajjar Abbas Advocate
پاکستان1 دن ago

یونین کونسل کے ہیڈکوارٹر کے معاملہ پر اہلیان علاقہ کی رائے کو ہر صورت مقدم جانا جائیگا، سید شبر عباس ایڈووکیٹ

گوجر خان (صدائے سچ نیوز) ہرنال اڈہ پر سید شبر عباس ایڈووکیٹ کی صدارت اور اہلیان ہرنال کی میزبانی میں...

ambulance ambulance
پاکستان2 دن ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

Trending